You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Monday, February 22, 2010

محفل غزل

ایک بار پھر نہرو سینٹر کےآڈیٹوریم میں کلچرل ڈائریکٹر جناب لطافت قاضی صاحب کے علمی ادبی اور ثقافتی ادبی رحجان سے گیت سنگیت اور غزل گوئي کی محفل سجی ۔وہاں مشہور و معروف شاعر احمد فراز صاحب کے ساتھ یادگار لمحے ۔ویڈیو ڈاکیو مینٹری فلم دیکھنے کا موقع ملا جعفر بھائی دہلی دربار ہوٹل کے مالک ہیں ۔انہیں اردو ادب شعر و شاعری سے بے تحاشہ دلچسپی ہے ۔انھوں نے دسسمبر 2006ئ میں اپنے گھر میں جناب عبداللاہ کھنڈوانی صاحب کے ڈائریکشن میں احمد فراز صاحب کی شعر و شاعری کی فلم بنا ئی تھی ۔اس فلم کی سی ۔ڈی تمام مہمانان کو بطور تحفہ دی گئی ۔پورا ہال سا معین سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا ۔ یہاں پر ممبئی اور اطراف کے علاوہ پونہ کھیڑ اور رتنا گیری سے اردو ادب کے چاہنے والے اور ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھیں۔جعفر بھا ئي گیٹ پر کھڑے تمام مہمانوں کا استقبال کر رہے تھے ۔چاۓ کافی اور کولڈ ڈرنک سے ضیافت کا انتظام کیا گیا تھا ۔کسی بھی کلا ئ کس فروغ کے لۓ پرانے زمانے میں بادشاہ اور امیر اپنے خزانے کلاکاروں کے لۓ کھول دیتے تھے۔ٹھیک اسی طرز پر آج بھی کلائ کے ایسے ہی قدردان جناب جعفر بھا ئی ہیں ۔انھوں نے شعر و شاعری اورغزل کی ایک محفل سجا دی ۔مرحوم احمد فرازصاحب کی محفل پر فلما ئی گئی فلم کے بعد احمد فراز صاحب کی منتخب اور منفرد غزلوں کو مخملی ، سریلی اور نشیلی آواز کی ملکہ مشہور گلو کارہ محترمہ خوشبو خانم نےاپنے سسروں میں ایسا ڈھالا کہ سا معین مسرور ہو کر جھومنے لگے ۔سامعین پرسراور ا شعاروں کا نشہ بن پیۓ ہی سر چڑھ کربولنے لگا۔تالیوں کی آواز سے ہال گونج اٹھا ۔خوشبو خانم نے احمد فراز کی غزلوں کو ترنّم میں لاکر ایسا ماحول پیدا کر دیا ۔جیسے اشعاروں کی قوس قزح بن برسات ہی زمیں پر آ گئي ہو اور سا معین اس کے ہر ایک رنگ میں شرابور ہو رہے ہوں۔بار بار غزلوں اور مصرعے کو دوہرانے کی فرمائش ہو رہی تھیں۔ جعفر بھائی کے طرف سے مشہور شاعر احمد فراز کو محبتوں بھراخراج عقیدت یہی ہے۔وہ ہمیں اپنے روبرو نظر آگۓ۔جیسے کہ
بدلا نہ میرے بعد بھ
ی مو ضوع گفتگو
میں جا چکا ہوں پھر بھی تیری محفلوں میں ہوں

تہنیتی جلسہ


مورخہ 19 فروری 2010 ئ کو '' اہل کوکن اور یو نا ئٹیڈ این جی اوز آف
کوکن کے زیر اہتمام الما لطیفی ہال با ئيکلہ ممبئي میں
علمی ادبی ،
تعلیمی خدمات کے اعتراف میں مشہور و معروف محقّق و ماہر لسانیات غالب ایوارڈ یافتہ مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کے کارگزار صدر ڈ اکٹر عبدالستار دلوی صا حب اور ہندوستان کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے انجمن اسلام کے صدر اور معمار قو م و معروف معا لج ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب کی خدمت میں زیر صدارت حسن چوگلے صاحب کے اعزازی تہنیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا ۔جلسہ کا آغاز قرات سے کیا گیا ۔دونوں حضرات کی خدمت میں شال مو مینٹو تحفے اور خوشبودار پھولوں کےگلدستے پیش کۓ گۓ۔ممبئی یونیورسٹی کے شعبئہ اردو کے ڈ ا ئریکٹر صاحب علی صاحب ، جناب عباس ہٹاؤکر صاحب ،جناب این این پٹیل صاحب ،عثما نیہ یو نیورسٹی کی ایچ او ڈی محترمہ ڈاکٹر فاطمہ بیگم صاحبہ نے ڈاکٹر دلوی صاحب اور ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب کے متعلق تفصیل کے ساتھ تبصرہ کۓ ۔اقبال کوارے صاحب اور داؤد چوگلے صاحب نے اپنے تاّثرات اشعاروں کے سا تھ پیش کۓ۔حسن چوگلے صاحب نے اعزازی تقریر میں مبارکباد پیش کیں ۔ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب نے اپنی تقریر میں 135 سال پرانے انجمن اسلام اس ادارے کے بارے میں بہت سی معلومات دیں اور کہا کہ آج کا یہ اعزاز صدر انجمن کو نہیں بلکہ پورے ادارے کے لۓ ہیں ۔ یہ جلسہ کامیاب رہا ۔

حبیب تنور ڈرامہ فیسٹول

مہاراشٹر راجیہ اردو سا ہتیہ اکیڈمی کے زیر اہتمام حبیب تنور ڈرامہ فیسٹول کا انعقاد بروز بدھ مورخہ 17 فروری 2010 کو میسور ایسوسی ایشن ہال ماٹونگا ممبئی میں کیا گیا تھا ۔اس فیسٹول میں کل سات ڈراموں نے شرکت کیں۔ دوپہر ٹھیک دو بجے پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔رات
کو سا
ڑھے دس بجے تک ڈرامے ہوتے رہے ۔شر کا ئ ڈرامے اس طرح رہے ۔

1
۔ عذاّب النا ر آفتاب حسین بمبئی والا
ممبئی
2 ۔ پریم چند کی کہا نیاں مجیب خان آئيڈیا
ممبئی
3
۔ دو گز زمین انیس جا وید اپنا رنگ منچ
4۔یہ کس کا لہو
ہے ؟کون مرا؟؟ اقبال نیا زی کردار آرٹ اکیڈمی
5۔ یوں ہی انصاری وسیم احمد اردو مرکز
6
۔اقتدار رجب جعفری رضوی کا لج
7۔ سچ صرف سچ حنیف پٹنی پرفورمس
اردو ساہتیہ اکیڈمی کار گزار صدر ڈاکٹر عبدالستار دلوی ،جاوید
صدیقی ۔ڈاکٹر قاسم امام ۔ سلیم عارف ،لبنہ سلیم عارف اور قادری صاحبان اسٹیج پر موجود تھے ۔سلیم عارف صاحب اور لبنہ سلیم عارف کے ہا تھوں تمام ڈرامہ گروپ کو دس دس ہزار روپۓ ، سر ٹیفکٹ اور مو مینٹو سے نوازا گیا ۔ اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ممبر سیکریٹری ڈاکٹر قاسم امام صاحب نے اپنے تاثرات پیش کۓ ۔اردو ڈرامہ کےفروغ کے لۓ بڑے پیمانے پر مختلف پروگرام کرنے اور ڈرامے کو مقابلے رکھنے کا وعدہ کیا ۔ یہ فیسٹول کامیاب رہا ۔

Thursday, February 18, 2010







گیارواں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول


گیارواں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول،ڈاکیو مینٹری، شورٹ اینڈ اینیمیشن فلم 9 ۔۔3 فروری 2010 ئ کا انعقاد کیا
گیا ۔ٹاٹا تھیٹر ،گودریج تھیٹر ،ایکسپریمینٹل تھیٹر ،لیٹل تھیٹر اور ریڈ کارپیٹ این ،سی پی ،اے میں 10 فلمیں دکھائی گئی۔سیمینار اور کھلے شیشن منعقد کیۓ گۓ ۔اس میں نیشنل اور انٹر نیشنل طور پر فلمیں دکھا ئی گئیں ۔ہم 7 فروری کو وہاں پہنچے ۔اس وقت سو ئزر لینڈ کی فلم ( ریسلیس کری ) یہ 3 منٹ کی فلم شروع ہو ُچکی تھی ۔فلم سے ایسا لگا جیسے کسی ڈش بنانے کی ترکیب بتا ‏ئی جارہی ہے ۔سبق آموز کو ئی بات نہیں تھی ۔وہاں ملک کی مشہور و معروف شخصیات موجود تھیں۔ پریہ دت ،رندھیر کپور ۔شبا نہ اعظمی ۔اور دوسرے بہت سے ۔وہاں ہماری ملاقات ایڈم انکل سے ہوئی ۔وہ بہت اچھے مصّور ہیں ۔وہ صرف دو منٹ میں کسی کا بھی ہو بہو اسکیچ بنا لیتے ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ اس طرح کے فیسٹول 49 بار اٹینڈ کیۓ ہیں۔ وہاں کوئي ایجوکیشنل فلم نہیں تھی ۔اور نہ ہی حالات حاضرپر ۔ اس طرح کی فلمیں ہو نی ضروری ہیں ۔

Monday, February 15, 2010







Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP