Thursday, January 06, 2011
ساحر شیوی کی خدمات
شعبئہ اردو ممبئی یونیورسٹی اور کوکن اردو رائٹرس ممبئی کے زیر اہتمام ڈپارٹمنٹ آف کیمیسٹری ممبئی یونیورسٹی کالینہ سانتاکروز ممبئی کے سیمینار ہال میں مشہور شاعر و ادیب ( ساحر شیوی ) کی انگلستان میں اردو اور ساحر شیوی کی خدمات پر بروز منگل مورخہ 4 جنوری 2011ء کو جناب علی ایم شمسی کی صدارت میں ایک سمپوزیم منعقد کیا گیا ۔اس سمپوزیم میں شہر کی علمی و ادبی ا مشہور و معروف اہم شخصیات موجود تھیں ۔ اور اس موقع پر جناب عبدالاحد ساز ، ڈاکٹر فراز حامدی ، جناب انجم عبّاسی اور ڈاکٹر غزالہ ناروی نے ساحر شیوی صاحب کی انگلستان میں اردو کی خدمات پر اظہار خیال کیا ۔اور آپ کی خدمات کا اعتراف کیا ۔اس موقع پر ساحر شیوی کی شاعری سے متعلق ڈاکٹر فراز حامدی کی مرتبہ کتابوں کا اجرا ء ہوا اور مرتّب کو دی گئ اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری اور یادگار تمغہ بھی سیش کیا گیا ۔ اس سمپوزیم کے بعد ایک شعری محفل بھی منعقد کی گئ جس کی صدارت ساحر شیوی صاحب نے کیں ۔اور شعرآء کرام میں فاروق الرحمن ، عبدالاحد ساز ، زاحد حسین ، زبیر اعظمی ، عبید اعظم اعظمی ، احمد وصی ، فاروق آشنا ، یعقوب راہی ، پرویو عالم مختار ، انجم عباسی اور وقار قادری نے اپنے کلام سناکر مجمع کو محظوظ کیا ۔ یہ پروگرام کافی کامیاب رہا ۔
Labels:
book release,
mumbai,
mushaira,
sahir shiwee,
urdu,
urdu blogging
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment