Sunday, January 09, 2011
nehru center شام افسانہ
نہرو سینٹر کی طرف سے ابھی تک شعروشاعری ، موسیقی وغیرہ جیسے پروگرام منعقد ہوتے رہے مگر اس بار نثری ادب کو دھیان میں رکھتے ہوۓ اسٹوری ریڈینگ کا پروگرام رکھا گیا ۔ اس پروگرام کے کنوینر ڈرامہ نگار و ہدایت کار اقبال نیازی تھے جناب ساجد رشید صاحب نے '' کٹے سر کی حکایات " نام کی کہانی پڑھی جس سے سامعین دم سادھ کر شروع سے آخر تک سنتے رہے ۔ پھر جناب انور کنول صاحب نے ''خبر رساں کی حیرانی '' نام کی کہانی پڑھی جسے سامعین نے پورے لطف کے ساتھ سماعت کیں ۔درمیان میں کہانیاں سننے کے بعد سامعین میں موجودہ نثروں کے ماہرین نے ان پر تبصرہ کیا ۔ اس پروگرام کی صدارت جناب افتخار قادری نے کیں ۔ ہمیشہ کی طرح نہرو سینٹر کے کلچرل ڈائریکٹر جناب لطافت قاضی پورے وقت اپنے خاص انداز کی وجہ سے چھاۓ رہے ۔ شہر و اطراف کی علمی ادبی و تعلیمی شخصیات موجود تھیں ۔یہ پروگرام کامیاب رہا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment