Sunday, January 09, 2011
سیمینار
انجمن اسلام اردو ر یسرچ انسٹی ٹیوٹ اور کریمی لائبریری ممبئی کے زیر اہتمام 23 واں معین الدین حارث میموریل سیرت لیکچر بروز سنیچر مورخہ یکم جنوری 2011ء کو منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں صدر جلسہ ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب رہے ۔۔ سب سے پہلے کلام پاک کی تلاوت سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔پھر ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر عبرالستار دلوی صاحب نے کریمی لائبریری کے مقاصد بیان کۓ ۔اور اپنے تاثرات بیان کۓ ۔ اور پروفیسر عبدالرحمن مومن صاحب نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت شخصیت ، عادت و اطوار کا جائزہ لیتے ہوۓ تفصیلی گفتگو کیں ۔اس موقع پر انجمن کے صدر ظہیر قاضی صاحب ، جی ،آر شیخ ،صاحب ،مشتاق انتولے صاحب ۔معین الدین جودھری ، شمیم طارق، اردو مرکز کے ڈائریکٹر زبیر اعظمی ،اور انجمن اسلام کے زیر تحت منسلک تمام اداروں کے پرنسپل حضرات موجود تھے ۔ پروگرام کا اختتام معین الحق جودھری صاحب نے رسم شکریہ ادا کر کے کیا ۔
Labels:
karimi library,
mumbai,
symposium,
urdu,
urdu blogging
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment