یوم خواتین ''کے موقع پراردو مرکز ممبئی میں اردو مرکزکی بزم خواتین کی نشست بروز منگل مورخہ 8 مارچ 2011ء کو اردو زبان کے فرو غ و ادب کے لۓ منعقد کی گئی ۔اس پروگرام کی صدارت محترمہ مریم غزالہ نے کیں اور نظامت کے فرائض پروفیسر عائشہ شیخ نے ادا کۓ ۔اس پروگرام کے ابتداء میں اردو مرکز کے ڈائریکٹر ایڈوکیٹ زبیر اعظم اعظمی اور فرید خان نے اظہار خیال
کیا ۔جس کے بعد ایڈوکیٹ ریکھا روشنی نے قانون سے متعلق معلومات دیں ۔ رخسانہ صبا ء اور
ممتاز نکہت نے عالمی یوم خواتین اور خواتین کی صورت حال پر اپنے خیالات اور تاثرات بیان کۓ ۔ اس کے بعد ایک شعری نشست رکھی گئی ۔جس میں متعدد شاعرات نے اپنا کلام سناکر سامعین کو محظوظ کیا ۔اس موقع پر شہر کی جانی مانی اہم شخصیات موجود تھیں ۔نعیمہ امتیاز ،فریدہ منصوری ،تاج بانو خان ،ریکھا روشنی ،رخسانہ صباء شکیلہ انصاری ،ممتاز نکہت ، فاطمہ انیس ،عزیزہ موزہ والا ، ڈاکٹر نغمہ جاوید ملک ، فریدہ ساز عزرا خان اور سب سے اہم شخصیت انجمن اسلام کی سیکنڈری اسکول کی ڈائریکٹر سلمہ لوکھنڈوالہ صاحبہ موجود تھیں ۔تمام خواتین کے چہروں پر مسکراہٹ تھیں ۔وہاں کی تمام خواتین نے ایک سر میں کہا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ اردو مرکز میں آکر ایسا لگتا ہے کہ یہ ان کا مائکہ ہے ۔
Thursday, March 10, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment