Friday, March 25, 2011
سفیر امن و محبت ، سفیر علم و ہنر
تقدس مآب ڈاکٹر سیّدنا برہان الدین 25 مارچ کو ایک سو سال کے ہو گۓ اس روز وہ حسب معمول پورا دن اپنے معتقدین یعنی کہ دس لاکھ افراد پر مشتمل داؤدی بوہرہ فرقہ کے درمیان گزاریں ۔روحانی پیشوا اخلاقی نگراں حقیقت پسند مشیر اور شفیق باپ کی حیّثیت سے وہ اس قوم کے بصیر قائد رہے ہیں ۔اس سلسلہ میں 100 برس کے دوران 47 سال کے عرصہ میں تاریخ نے وسیع تر پیمانے پر بہت کچھ ظاہر کیا ہے سیّدنا کہتے ہیں کہ مذہب محبت کے سوا کچھ بھی نہیں اور اسی اصول پر ان کی زندگی کے کام مبنی ہیں ہزاروں افراد بلا تفرق مذہب و ملّت ان کے کاموں سے متاثر ہیں ۔اپنے والد کی جانشین کے طور پر قوم کے سربراہ بننے کے بعد 47 برس میں قوم کی سماجی معاشی اور روحانی ترقی کے لۓ موصوف نے پوری ذھنی یکسوئی کے ساتھ کام کیا ۔ بیماروں کے لے سیّدنا نے طبی سہولتوں کے انتظام کی حوصلہ افزائی کی ۔ سیفی اہسپتال ممبئی میں اعلی درجہ کا طبی ادارہ مانا جاتا ہے ۔تعلیم کے سلسلہ میں وہ اسکولوں ۔ کالجوں کی مھھ کرتے ہیں ۔گرانٹ اور تعلیمی امداد کا انتظام کرتے ہیں ۔اور ہر لمحہ وہ خدمت خلق میں مصروف رہتے ہیں ۔ ڈاکٹر سیّدنا محمد برہان الدین ( طعش) کے 100 ویں میلاد مبارک کے موقع پر لنترانی کی ٹیم دل کی عمیق گہرائیوں اورعزت و احترام کے ساتھ مبارک باد پیش کرتیں ہیں ۔اور دیا کرتے ہیں اللہ تعالی انہیں اپنی مقدس رحمتوں سے نوازے اور عالمی داؤدی بوہرہ جماعت کی امن ، ترقی اور خوشحالی کے لۓ مسلسل رہبری کے لۓ انہیں اخھی صحت کے ساتھ طویل عمر عطا کرے آمین
Labels:
centenary birthday,
Dr.syedna burhanuddin
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment