کش مکش ''علامہ اقبال کی مشہور نظموں ،شکوہ جواب شکوہ سے ماخوذ نہرو سینٹر کی تیار کردہ تازہ تمثیل ہے ۔جسے داستان گوئی ، شاعری ، موسیقی اور گائکی کے منفرد اور انوکھے اندازو امتزاج کے ساتھ تشکیل دیا گیا یہ پروگرام نہرو سینٹر کے آڈیئوریم ورلی میں بروز منگل 15 مارچ 2011ء کو شام 6 بجے پیش کیا گیا ۔شکوہ جواب شکوہ کے کئی منتخب حصوں کے ساتھ اس تمثیل کو اس طرح ترتیب دیا گیا کہ از تخلیق آدم تا ایں دم خیروشر کی کش مکش اجاگر ہوتی جاتی ہے اور بالاخرخیر کی فوقیت خداۓ واحدکی کلیّت آفاقی ۔ عالمی اور ہندوستانی سیاق میں ابھر آتی ہے ۔اس خوبصورت پیش کش کا تصور اور ہدایت کاری جناب لطافت قاضی ڈائریکٹر کلچرنہرو سینٹر کی تھی ۔اسکرپٹ خود لطافت قاضی اور شاعر سہیل وارثی کی محنت کا ثمر تھا ۔اور کئی مرحلوں پر ارتباط اور گیت مشہور شاعر عبدالاحد ساز کے تخلیق کردہ تھے ۔مشہور و معروف موسیقار و گلوکار سراج خان کے ساتھ سروج سمن ، پنکج جنوارا ، اجۓ بھاٹیہ ، تاجدار خان نے موسیقی و گلوکاری سے ایک خوابوں جیسا سماں باندھ دیا۔نہرو سینٹر کی اس اچھوتی پیش کس کو دیکھ کر سامعین عش عش کہ اٹھے ۔یہ پیش کش بہت کامیاب رہی ۔
Sunday, March 20, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
1 comment:
Really it was a great presentation of Nehru center.
Post a Comment