You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Wednesday, November 30, 2016

خاموش مطالبی مورچہ

*ناندیڑ میں مسلمانوں کا خاموش مطالباتی مورچہ*

آج مورخہ 27 نومبر کو ناندیڑ میں مسلمانوں  کی جانب سے خاموش مطالباتی مورچہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ خواتین اور پانچ لاکھ مرد حضرات کا تخمیناً حاضر رہے، مورچہ کئی لحاظ سے امتیازی حیثیت حاصل کرچکا ہے، مراٹها سماج کی جانب سے منعقدہ مورچہ سے کم و بیش تین گنا زیادہ تعداد کا اندازہ بهی پیش کیا جارہا ہے، مورچہ اپنے ابتدائی مقام سے نکل کر چار کلو میٹر دور کلکٹر آفس پہنچنا جس میں سب سے آگے خواتین تهیں، خواتین جب آخری مقام پر پہنچیں تو مورچہ کے ابتدائی مقام سے آخیر مقام تک افراد موجود تهے،
🔺اس مورچہ میں صرف پلے کارڈ س موجود تھے، کسی بهی قسم کی نعرہ بازی کی اجازت نہیں تهی،
🔺 مورچہ کی ایک اور امتیازی خصوصیت یہ بهی تهی کہ اس میں صرف ایک ہی جهنڈا تها اور وہ بهی ترنگا،
🔺مطالباتی محضر کالج کے طالب علموں کے ایک وفد نے پیش کیا
🔺طلبہ کے علاوہ کسی نے بهی کوئی تقریر نہیں کی
🔺تمام سیاسی اور سماجی کارکن عوام کے ساتھ ہی رہے
🔺مسلم آرکشن سنگهرش کرتی سمیتی، ناندیڑ نے غیر معمولی پلاننگ کی اور مسلمانوں کے تمام ہی طبقات کو ایک پلیٹ پر بغیر کسی امتیاز کے ایک ہی رنگ میں رنگ دیا
🔺 ناندیڑ کے تمام 16 تعلقہ سے لوگ شریک رہے
🔺کئی ہزار کارنر میٹس اور سینکڑوں خطابات عام منعقد کی گئیں.
🔺 مطالبات میں 10 فیصد ریزرویشن، پرسنل لاء میں مداخلت، نوجوانوں کی بے جا گرفتاریاں، اور گائے کے نام پر پهیلائی جانے والی دہشت کے ازالہ کی بات کہی گئی.
🔺مورچہ کے دوران کمال ڈسپلن کا مظاہرہ کیا گیا.
🔺تین مرتبہ ایمبولینس کو جانے کیلئے جس طرح راستہ دیا گیا، وہ حیرت انگیز اور فقید المثال ہے، جس کے ویڈیو چند ہی منٹوں میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن چکی ہیں.
🔺سو سے زائد کیمرے تهے لیکن خواتین کی فوٹوگرافی سے انتہائی احتراز کیا گیا، یہاں تک کے موبائیل فون سے بهی خواتین کی تصویر کشی اور ویڈیو گرافی منع تهی.
🔺پردہ دار خواتین اپنے دودھ پیتے بچوں کے ساتھ شریک رہیں، جگہ جگہ ایک دوسرے سے ہمدردی اور خیر خواہی کا اچها نمونہ لوگوں نے پیش کیا، اپنے آپ کو دوسروں پر ترجیح دینے کی اپیل کی گئی اس پر ہر شریک نے عمل کرتے ہوئے اجتماعی بیداری کا ثبوت پیش کیا.
🔺جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی مکمل تائید و حمایت اس مورچہ کو حاصل تهی.
🔺 حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند، ناندیڑ اور جی آئی او ناندیڑ یونٹ نے خواتین کو منظم انداز میں جمع کیا اور مورچہ میں غیر معمولی انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا.
🔺چلڈرن سرکل نے پانی بسکٹ اور پهول تقسیم کئے
🔺 ناندیڑ میں تمام کاروبار دوکانیں مکمل بند رہیں.
اس مظاہرہ کے ذریعہ ملت میں تعلیمی، سماجی دینی سیاسی بیداری اور اعتماد کی لہر پیدا ہوئی ہے.

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP