You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Friday, January 29, 2010

معشوق فا ؤنڈ یشن



بروز س
نیچر مورخہ 23 جنوری 2010 کو بمقام ا لما لطیفی ہال ،صابو صدیق پالی ٹکنیک ،با ئیکلہ ممبئی ۔میں معشوق فاؤ نڈیشن کی طرف سے سماج کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی شخصیات کے لیۓ ایوارڈ اور اعتراف کی ایک شام ( تقریب ) منعقد کی گئی ۔معشوق فاؤنڈیشن نہ صرف ایک سماجی و فلاحی ادارہ ہے ۔ بلکہ ایک سو چ ہے ۔ایک تحریک ہے ۔یہ ایک جذبہ ہے جو خوب سے خوب تر کی تلاش میں سر گرداں رہتا ہے ۔ سو سائٹی میں سماج و فلاحی اداروں کی کمی نہیں لیکن تعلیم کی کمی اور عدم خود اعتمادی کا اندھیرا بھی تشویشناک ہے ۔معشوق فا ؤنڈیشن اس اندھیرے میں ایک چراغ کا کام کررہا ہے اورقوم و ملک کے تئیں اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں کوشاں ہے ۔اس تقریب کا اہتمام زیر سرپرستی عا لی جناب ظہیر قاضی صاحب ( صدر انحمن السلام ) مہمان خصوصی جناب عارف نسیم خان ، اعزازی مہمان خصوصی جناب نواب ملک اور مہمان اعزازی ۔مجید میمن ، سہیل لو کھنڈ والا ، یو سف ابراہانی ، علی ایم سمشی ،فاضی مشتاق احمد ،ڈاکٹر شیخ عبداللہ ، سعید حمید ،جمیل کامل ،مصطفی پنحابی اور عبدالرزاق قاضی
امتیاز معشوق ایوارڈ ۔ امین کھنڈوانی صاح
ب کو تا حیات خدمات کے لۓ پیش کیا گيا ۔ ادبی و صحافتی خدمات کے لۓ مرحوم اکرم الہ آبادی ایوارڈ سے ۔ڈاکٹر رفعیہ شبنم عابدی ، افتخار امام صدیقی صاحب ، شمیم طارق صاحب ، محمد ایوبی صاحب عا لم نقوی صاحب ،اور شاہد لطیف صاحب کو نوازا گیا ۔اس پروگرام کی کنویز ینگ اپنے خوبصورت انداز میں حامد اقبال صدیقی اور خالد شاہین نے کیں ۔
سماجی و تعلیمی خدمات کے لیۓ مرحوم خلیفہ ضیا ء الدین ایوارڈ سے
پرنسپل اے ۔اے منشی ، قاسم رضا ، سردار خان پٹھان ، مبارک کا پڑی ،ڈاکٹر عبدالروف سمار ،عبدالغنی اطلس والا ،ڈا
کٹر عبدالکریم نا ئیک ، بیگم ریحانہ اندرے کو نوازا گیا ۔
خلیل زاہد ، خلیل صباحی ، عبدالرشید ،
خیبر خان ،سلمان ماہمی ، ابراہیم درویش اور اسحاق پٹیل کو ہدیہ تحسین پیش کیا گیا ۔

Wednesday, January 27, 2010

ریاستی مشا عرہ



مہا راشٹر اردو اسٹیٹ اردو سا ہتیہ ا
کادمی محکمئ اقلیتی امور اور ڈائریکٹوریٹ برا ۓ ّثقافت
کے زیر اہتمام مہاراشٹر کی گولڈن
جوبلی تقریبات کے موقع پر بروز سنیچر مورخہ 23 جنوری 2010ء کو شام 8 بجے رویندر ناٹیہ مندر ،پربھا دیوی ممبئي ریاستی مشا عرہ کا انعقاد کیا گيا ۔ اکیڈمی کے کارگزار صدرپروفیسر عبدالستّار دلوی ، براۓ ثقافت ۔حکومت مہاراشٹر کے ڈائریکٹر اجۓ امبیکر صاحب ہیں ۔اردو ساہتیہ اکیڈمی کے ممبر سیکریٹری ڈاکٹر قاسم امام ہیں ۔اس مشاعرہ میں پوری ریاست سے نامور شعرائ کو مدعو کیا گیا ۔بشر نواز صاحب کی زیر صدارت مشاعرہ کیا گیا اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر قاسم امام صاحب نے بخوبی انجام دیۓ ۔ ۔بشر نواز ، ندا فاضلی ،حسن کمال ،ممتاز راشد ،محبوب راہی ،شمس جالنوی ،مدحت الاختر ، عبدالاحد ساز ،شبیر آصف ، ابراہیم اشک ،رفیق جعفر ،اقبال رحمت ترابی ، اشفاق مارولوی، سراج سو لا پوری اور قمر سرور نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں اپنے کلام سنا کر مجمع کو محظوظ کیا ۔ قمر سرور صاحبہ احمد نگر سے تشریف لائی تھی ۔انھوں نے ترّنم کے ساتھ اپنی غزل سنا ئی ۔
تو جو کھو جاۓ تو ہر با ر کہاں سے لاؤں
گھر میں دروازہ ہے دیوار کہاں سے لاؤں
مجھ کو معلوم نہیں ہاتھ چھڑاؤں کیسے
پیار میں جرات انکار کہاں سے لاؤں
میرے ہر لفظ میں آ ۔اور ستارہ بن جا
اس سے بہتر کوئي اظہار کہاں سے لاؤں
شہر کی بھیڑ میں گم ہو گئي سب آوازیں
اپنی پا زیب کی جھنکار کہاں سے لاؤں
میرے پیروں میں روایات کی زنجیریں ہیں
میں نۓ دور کی رفتار کہاں سے لاؤں

Sunday, January 24, 2010

انجمن اسلام لائبریری کے ممبر بنیں

انجمن اسلام اردو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ممبئی اردو زبان و ادب کا معروف تحقیقی ،علمی اور ادبی ادارہ ہے ۔ جو 1947ء میں قائم ہوا ۔ادارہ کے قیام کا مقصد اعلی سطح پر اردو کے علمی ،ادبی اور تحقیقی کاموں کو فروغ دینا تھا ۔ادبی و علمی موضو عات پر بیش بہا ( 30،000) کتا بیں مو جود ہیں ۔ادارہ کا مقصد ایم اے ، ایم فل ،اور پی ا یچ ڈی کے طلبہ کی معا ونت کرنا بھی ہے ۔ادارے کے تحت اعلی علمی و ادبی موضوعات پر سیمینار ،سیمپوزیم ،تو سیعی خطبات بھی منعقد کۓ جا تے ہیں ۔ ادارے کا تحقیقی سہ ما ہی رسالہ ( نوا ۓ ادب 100 روپۓ زر سالانہ ) شا ئع ہو تا ہے ۔کتب خانہ میں تقریبا 150 پرانے رسالے بھی محفوظ ہیں ۔قدیم مشہور کریمی لا ئبریری جو 1930 ء میں قا ئم کی گئی تھی ۔اردو ریسرچ انسپی ٹیوٹ سے ملحق ہے ۔سال رواں کے لۓ ادارہ کی ممبر سازی جاری ہے علم دوست حضرات اور طلبہ و طالبات سے گزارش ہے کہ وہ اس کے ممبر بنیں اور اپنی علمی تشنگی کو دور کریں ۔کتب خانہ کا وقت دس بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک ہے ۔

( پرو فیسر عبدالستّار دلوی ) ڈا ئر یکٹر

Friday, January 22, 2010

دعوت نا مہ

Thursday, January 21, 2010

urdu tutorial - 21

urdu tutorial - 20

urdu tutorial - 19

urdu tutorial - 18

urdu tutorial - 17

urdu tutorial - 16

Urdu Tutorial - 15

Sunday, January 17, 2010

نہرو سینٹر کے سالانہ مشاعرہ کی 21ویں سالگرہ














چند ایسے ادارے ہیں ۔جن کے اہتمام منعقد ہونے والے مشاعروں کی ادبی اہمیت مسلّم ہے ۔ممبئي کا نہرو سینٹر ایسا ہی ادارہ ہے ۔جس کے تحت جہاں سال بھر ڈرامہ ،غزل ،گیت اور رقص و موسیقی کےپرو گرام منعقد کۓ جاتے ہیں ۔وہیں اردو کی سرگرمیاں بھی جاری رہتی ہے ۔جن میں سالانہ مشاعرہ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔ نہرو سینٹرکے جنرل سیکریٹری آئی ایم قادری اور ڈائریکٹر کلچرل لطافت قاضی کی خصوصی دلچسپی سے اس مشا عرے کی ادبی اہمیت آج بھی برقرار ہے ۔اکیس برسو ں میں اس مشا عرہ کو قومی سے بین الاقوامی ہو نے کا شرف بھی حاصل ہوا ہے ۔ بروز سنیچر مور خہ 16 جنوری 2010 کو نہرو سینٹر کے آڈیٹوریم میں 21 واں سالانہ مشاعرہ ڈاکٹر آنند موہن جیوتشی گلزار دہلوی کی صدارت میں منعقد کیا گیا ۔اور اس مشاعرہ کی نظامت جناب شاہین کاف نے کی مقامی شعرائ میں ڈاکٹر قاسم امام ، جاوید اختر، ندا فاضلی ،شا ہد لطیف ، ممتاز راشد ، عبد الاحد ساز شمیم طا رق ، عبید اعظم اعظمی ، قمرصدیقی ،آرزو راجستھا نی ،ریّا ل خیال اور حا مد اقبال صدیقی ان کے علاوہ بیرونی مقام سے آۓ ہوۓ شعرائ میں محمد علوی ،مخمور سعیدی ،وسیم بریلوی ،ڈاکٹر نواز دیو بندی ،محمد عثمان خان عرفان پربھانوی، افضل منگلوری ،ملیکا زادہ جاوید ،مختار یوسفی ،منتخب احمد نور سقلینی، اور مشتاق احمد مشتاق نے اپنےمخصوص انداز میں اپنے کلام سناۓ اور ادب میں ذوق رکھنے والوں کو مسحور کر دیا ۔ ۔

Thursday, January 14, 2010

شا عر


Late Allama Seemab Akbarabadi and his dream project "Shair"


اردو شا عری کبھی عروج و ترقی کی آخری منزل تک نہیں پہنح سکتی۔جب تک اس میں بلندی ۔استحکام ، روحانیت اور شائستہ الہام نہ ہو ۔بے شک ایسے حقیقی شاعر بہت کم ہیں ۔ لیکن ان کی پیروی کرنا اور ان کے نقوش قلم پر چلنا بھی صرف شاعر ہی کا کام ہے ۔شاعر ہر دور میں گنتی کے ہوتے ہیں گو ہر دور میں شعرائ کی کثرت شمار و اعداد سے بالا تر ہوتی ہے ۔
( دسواں خطبہ ۔آل انڈیا مشا عرہ کانپور ۔یوپی )
2 دسمبر 1932 ء کلیم عجم ، مطبوعہ 1932ء ( سیماب اکبر آبادی )
‎ ۔

Wednesday, January 13, 2010

آؤ کہ چھو لیں آسماں



کیرئیر فیسٹیول کے نام سے منسوب چند اعلی تعلیم یا فتہ نو جوانوں نے ملّت کی نو خیز نسل کے لیے پیشہ وارانہ اور اعلی
ت
علیم و تر بیت کے مواقع فراہم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے گزشتہ سال صابو صدیق کا لج میں انہو ں نے دو روزہ کیر ئير فیسٹ لگایا تھا ۔اس سال بھی 8 ،9، اور 10 جنوری 2010 کو انجمن کے اشتراک سے اسی مقام پر دوسری مرتبہ ( آؤ کہ چھو لیں آسماں ) کے نام سے سہہ روزہ فیسٹیول منعقد کیا گیا پرل ایجو کیشنل اینڈ ویلفر ٹرسٹ ،انجمن اسلام ،ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس ( اے ۔ایم پی ) کاوش اردو مر کز اور اسٹو ڈنٹس اسلامک آر گنائزیشن آف (ایس آئي او )نے مشترکہ طور پر اس پرو گرام کا انعقاد کیا تھا ۔مختلف تعلیمی شعبوں کی معلو مات تفصیل سے دی گئي اور رہنما ئي فر ہم کی گئی کہ اور یہ کہ جماعت ششم سے ہی بچوں کے لیے پڑھائي منصو بہ بندی کرنی چا ہیے اور شروع سے ہی توجہ دینی چا ہیۓ ۔ بڑی تعداد میں طلبہ اور والدین کی شر کت نے عوام سے متعلق رہنما ئی کی ضرورت کا ثبوت دیا ۔‎ ۔

رقص بسمل



محمد ایوب بیبسمل کی پیدائش یکم جولائی 1946 کو اعظم گڑ ھ میں ہوئی ۔ابتدائي تعلیم مکمل کرنے کے بعد شبلی نیشنل کا لج اعظم گڑھ سے ۔اے ، بی ۔ایڈ کی ڈگری حاصل کی ۔اور 1972 میں انجمن خیرالاسلام ہا ئي اسکول کرلا میں بحیثیت معلم ہوا ۔اسی دوران ممبئي یو نیورسٹی سے ایم ۔اے ( اردو ،فا رسی ) کی سند حاصل کی ۔2004 میں وظیفہ یاب ہو ۓ فی الحال مو لا نا آزاد نیشنل اردو یو نیورسٹی حید ر آباد کے گوونڈی ممبئي اسٹڈی سینٹر میں کور آرڈی نیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔بسمل اعظمی کا پہلا شعری مجموعہ رقص بسمل 2002 میں میں اشا عت پذ یر ہوا ۔جسے مہا راشٹر ساہتیہ اکیڈمی نے خصو صی انعام سے نوازا ۔دوسرا شعری مجموعہ ہے ۔(گز ر گاہ خیال ) ہے ۔تیسرا زیر طبا عت ہے ۔بسمل صا حب کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد اصلاح رہا ہے ۔ہم اپنے معاشرتی ،معا شی ،سیاسی ،تہذ یبی ،اور ثقافتی مسائل کو غزل کی گرفت میں لاکر عوام الناس اور معاشرے کی اصلاح کی مکمل کو شش کر سکتے ہیں ۔کیوں کہ اب مسا ئل ہجر و وصال ،شوق و انتظا ر ،سحر سامری گيسو ۓ جاناں اور لب و رخسا ر تک نہیں رہ گۓ ۔بلکہ حا لات حاضرہ کی گتھیاں سلجھانا اور عارضی و لب کی حسن و شو خی کے بحا ۓ پیٹ کی روٹی تلاش کرنا اور عزت نفس کا بھی خیال رکھنا بہت ضروری ہے

Saturday, January 09, 2010

شکریہ




آ ج سے ایک سال پہلے ہم نے اپنی خوشی کے لۓ بلاگ کی صورت میں میری لنترانی اردو بلاگ شروع کیا تھا ۔تمام عالم میں اردو کے شیدائيوں نے اسے بہت پسند کیا اور ہما ری حوصلہ افز ائی کیں ۔اس ایک سال میں لنترانی نے کئي اتار چڑھاؤ دیکھے ۔اردو ٹیو ٹو ریئل کے ذریعے اردو کے فروغ کے لۓ کو شش کی گئی ۔اس کو کافی لوگوں نے سراہا ۔خدا کرم ہے کہ اب ہمارا پروجیکٹ کافی بڑھ گيآ ہے ۔اب میری لنترانی اب بلاگ سے ( لنترانی ۔کوم ) بن چکا ہے ۔بہت سے کاموں کی منصوبہ بندی کیں گئي ہے ۔انشا اللآّہ ضرور پورے ہو نگے ۔اور ایک دن لنترانی آسمان کی بلندیوں کو چھو لیں گيں ۔

Tuesday, January 05, 2010

نۓ سال کا جشن


نۓ سال کا جشن آخر کیا ہے ۔کہنے کو تو بڑے شہر تو دہایوں سے اس
خبا ثت میں مبتلا تھے ۔لیکن اب دیہات بھی ان کے ساتھ اس دوڑ میں شامل ہو گۓ ہیں۔وہ قصبے جنہیں ملک میں معاشی طور پر پسماندہ مانا جاتا ہے ۔وہاں بھی یہ جشن کم نہیں رہا۔اس بات کو ماہرین سماجیات ایک قانون بلکہ عین فطرت قرار دیتے ہیں ۔ان کی زبان میں تہذیب کی اس نقالی کو شہر یانہ کہا گیا ہے ۔وہی شہروں کی اس مغربی نقالی کو مغر بیانہ کہا گيا ہے ۔لیکن ماہرین سماجیات اسے تہذیبی ارتقا ءکی شکل میں دیکھتے ہیں۔نہ کی غلامی کی شکل میں جبکہ عوامی زندگی ماہرین سما جیات کے اس نظريے سے لا علم و قطع تعلق کچھ اور ہی پیغام دے رہی ہے۔

عبدالمقیت عبدالقدیر


اردو سرٹیفیکٹ کورس


اردو سرٹیفیکٹ کورس اندرا گا ندھی نیشنل اردو یو نیورسٹی کی جانب سے چھ ماہی اردو سرٹیفیکٹ کورس کا آغا زجنوری2010 سے اردو مرکز امام باڑہ میونسپل اسکول بھنڈی بازار ممبی میں کیا جارہا ہے ۔جس کے داخلہ فارم کی تقسیم شروع ہو چکی ہے ۔مزید معلومات کے لۓ ہمیں میل کرسکتے ہیں۔
ایڈوکیٹ زبیر اعظمی، فرید خان

خوش خبری


کۂی سالوں سے قریش نگر کرلا میں ''قریش نگراردو نائٹ ہاۂی اسکول کرلا '' کے نام سے ایک نائٹ اسکول چلاءي جا رہی ہے جہاں جماعت ہشتم تا دہم تک تعلیم دی جاتی ہے یہ اسکول گورنمنٹ سے منظورشڈرہ ہے اسلۓ ایس ایس سی امتحان کی سرٹفیکٹ بھی دی جاتی ہے یہاں فیس نہیں لی جاتی ہے بلکہ کتا بیں اور بیا ضیں دی جاتی ہیں اورساتھ ہی ریلوے سے آنے والے طلبہ کو پاس دیا جاتا ہے اسکول کے اوقات شام کو 30-6 سے 30 -9 تک ہے دن میں کام کر کے رات میں تعلیم حاصل کرنے والوں کے لۓ یہ خوش خبری ہے کہ اب وہاں داخلے شروع ہیں اسکول کا فون نمبر یہ ہے 9869239460

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP