You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Friday, January 29, 2010

معشوق فا ؤنڈ یشن



بروز س
نیچر مورخہ 23 جنوری 2010 کو بمقام ا لما لطیفی ہال ،صابو صدیق پالی ٹکنیک ،با ئیکلہ ممبئی ۔میں معشوق فاؤ نڈیشن کی طرف سے سماج کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی شخصیات کے لیۓ ایوارڈ اور اعتراف کی ایک شام ( تقریب ) منعقد کی گئی ۔معشوق فاؤنڈیشن نہ صرف ایک سماجی و فلاحی ادارہ ہے ۔ بلکہ ایک سو چ ہے ۔ایک تحریک ہے ۔یہ ایک جذبہ ہے جو خوب سے خوب تر کی تلاش میں سر گرداں رہتا ہے ۔ سو سائٹی میں سماج و فلاحی اداروں کی کمی نہیں لیکن تعلیم کی کمی اور عدم خود اعتمادی کا اندھیرا بھی تشویشناک ہے ۔معشوق فا ؤنڈیشن اس اندھیرے میں ایک چراغ کا کام کررہا ہے اورقوم و ملک کے تئیں اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں کوشاں ہے ۔اس تقریب کا اہتمام زیر سرپرستی عا لی جناب ظہیر قاضی صاحب ( صدر انحمن السلام ) مہمان خصوصی جناب عارف نسیم خان ، اعزازی مہمان خصوصی جناب نواب ملک اور مہمان اعزازی ۔مجید میمن ، سہیل لو کھنڈ والا ، یو سف ابراہانی ، علی ایم سمشی ،فاضی مشتاق احمد ،ڈاکٹر شیخ عبداللہ ، سعید حمید ،جمیل کامل ،مصطفی پنحابی اور عبدالرزاق قاضی
امتیاز معشوق ایوارڈ ۔ امین کھنڈوانی صاح
ب کو تا حیات خدمات کے لۓ پیش کیا گيا ۔ ادبی و صحافتی خدمات کے لۓ مرحوم اکرم الہ آبادی ایوارڈ سے ۔ڈاکٹر رفعیہ شبنم عابدی ، افتخار امام صدیقی صاحب ، شمیم طارق صاحب ، محمد ایوبی صاحب عا لم نقوی صاحب ،اور شاہد لطیف صاحب کو نوازا گیا ۔اس پروگرام کی کنویز ینگ اپنے خوبصورت انداز میں حامد اقبال صدیقی اور خالد شاہین نے کیں ۔
سماجی و تعلیمی خدمات کے لیۓ مرحوم خلیفہ ضیا ء الدین ایوارڈ سے
پرنسپل اے ۔اے منشی ، قاسم رضا ، سردار خان پٹھان ، مبارک کا پڑی ،ڈاکٹر عبدالروف سمار ،عبدالغنی اطلس والا ،ڈا
کٹر عبدالکریم نا ئیک ، بیگم ریحانہ اندرے کو نوازا گیا ۔
خلیل زاہد ، خلیل صباحی ، عبدالرشید ،
خیبر خان ،سلمان ماہمی ، ابراہیم درویش اور اسحاق پٹیل کو ہدیہ تحسین پیش کیا گیا ۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP