مہا راشٹر اردو اسٹیٹ اردو سا ہتیہ اکادمی محکمئ اقلیتی امور اور ڈائریکٹوریٹ برا ۓ ّثقافت
کے زیر اہتمام مہاراشٹر کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر بروز سنیچر مورخہ 23 جنوری 2010ء کو شام 8 بجے رویندر ناٹیہ مندر ،پربھا دیوی ممبئي ریاستی
تو جو کھو جاۓ تو ہر با ر کہاں سے لاؤں
گھر میں دروازہ ہے دیوار کہاں سے لاؤں
مجھ کو معلوم نہیں ہاتھ چھڑاؤں کیسے
پیار میں جرات انکار کہاں سے لاؤں
میرے ہر لفظ میں آ ۔اور ستارہ بن جا
اس سے بہتر کوئي اظہار کہاں سے لاؤں
شہر کی بھیڑ میں گم ہو گئي سب آوازیں
اپنی پا زیب کی جھنکار کہاں سے لاؤں
میرے پیروں میں روایات کی زنجیریں ہیں
میں نۓ دور کی رفتار کہاں سے لاؤں
No comments:
Post a Comment