Wednesday, January 13, 2010
آؤ کہ چھو لیں آسماں
کیرئیر فیسٹیول کے نام سے منسوب چند اعلی تعلیم یا فتہ نو جوانوں نے ملّت کی نو خیز نسل کے لیے پیشہ وارانہ اور اعلی
تعلیم و تر بیت کے مواقع فراہم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے گزشتہ سال صابو صدیق کا لج میں انہو ں نے دو روزہ کیر ئير فیسٹ لگایا تھا ۔اس سال بھی 8 ،9، اور 10 جنوری 2010 کو انجمن کے اشتراک سے اسی مقام پر دوسری مرتبہ ( آؤ کہ چھو لیں آسماں ) کے نام سے سہہ روزہ فیسٹیول منعقد کیا گیا پرل ایجو کیشنل اینڈ ویلفر ٹرسٹ ،انجمن اسلام ،ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس ( اے ۔ایم پی ) کاوش اردو مر کز اور اسٹو ڈنٹس اسلامک آر گنائزیشن آف (ایس آئي او )نے مشترکہ طور پر اس پرو گرام کا انعقاد کیا تھا ۔مختلف تعلیمی شعبوں کی معلو مات تفصیل سے دی گئي اور رہنما ئي فر ہم کی گئی کہ اور یہ کہ جماعت ششم سے ہی بچوں کے لیے پڑھائي منصو بہ بندی کرنی چا ہیے اور شروع سے ہی توجہ دینی چا ہیۓ ۔ بڑی تعداد میں طلبہ اور والدین کی شر کت نے عوام سے متعلق رہنما ئی کی ضرورت کا ثبوت دیا ۔ ۔
Labels:
career festival,
munawwar sultana,
urdu,
urdu blogging
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment