Sunday, January 17, 2010
نہرو سینٹر کے سالانہ مشاعرہ کی 21ویں سالگرہ
چند ایسے ادارے ہیں ۔جن کے اہتمام منعقد ہونے والے مشاعروں کی ادبی اہمیت مسلّم ہے ۔ممبئي کا نہرو سینٹر ایسا ہی ادارہ ہے ۔جس کے تحت جہاں سال بھر ڈرامہ ،غزل ،گیت اور رقص و موسیقی کےپرو گرام منعقد کۓ جاتے ہیں ۔وہیں اردو کی سرگرمیاں بھی جاری رہتی ہے ۔جن میں سالانہ مشاعرہ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔ نہرو سینٹرکے جنرل سیکریٹری آئی ایم قادری اور ڈائریکٹر کلچرل لطافت قاضی کی خصوصی دلچسپی سے اس مشا عرے کی ادبی اہمیت آج بھی برقرار ہے ۔اکیس برسو ں میں اس مشا عرہ کو قومی سے بین الاقوامی ہو نے کا شرف بھی حاصل ہوا ہے ۔ بروز سنیچر مور خہ 16 جنوری 2010 کو نہرو سینٹر کے آڈیٹوریم میں 21 واں سالانہ مشاعرہ ڈاکٹر آنند موہن جیوتشی گلزار دہلوی کی صدارت میں منعقد کیا گیا ۔اور اس مشاعرہ کی نظامت جناب شاہین کاف نے کی مقامی شعرائ میں ڈاکٹر قاسم امام ، جاوید اختر، ندا فاضلی ،شا ہد لطیف ، ممتاز راشد ، عبد الاحد ساز شمیم طا رق ، عبید اعظم اعظمی ، قمرصدیقی ،آرزو راجستھا نی ،ریّا ل خیال اور حا مد اقبال صدیقی ان کے علاوہ بیرونی مقام سے آۓ ہوۓ شعرائ میں محمد علوی ،مخمور سعیدی ،وسیم بریلوی ،ڈاکٹر نواز دیو بندی ،محمد عثمان خان عرفان پربھانوی، افضل منگلوری ،ملیکا زادہ جاوید ،مختار یوسفی ،منتخب احمد نور سقلینی، اور مشتاق احمد مشتاق نے اپنےمخصوص انداز میں اپنے کلام سناۓ اور ادب میں ذوق رکھنے والوں کو مسحور کر دیا ۔ ۔
Labels:
mumbai,
munawwar sultana,
mushaira,
urdu,
urdu blogging
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
1 comment:
ميري جانِب سے بدھائي قُبول کيجيے ، بهترين کوريج هے
Post a Comment