انجمن اسلام اردو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ممبئی اردو زبان و ادب کا معروف تحقیقی ،علمی اور ادبی ادارہ ہے ۔ جو 1947ء میں قائم ہوا ۔ادارہ کے قیام کا مقصد اعلی سطح پر اردو کے علمی ،ادبی اور تحقیقی کاموں کو فروغ دینا تھا ۔ادبی و علمی موضو عات پر بیش بہا ( 30،000) کتا بیں مو جود ہیں ۔ادارہ کا مقصد ایم اے ، ایم فل ،اور پی ا یچ ڈی کے طلبہ کی معا ونت کرنا بھی ہے ۔ادارے کے تحت اعلی علمی و ادبی موضوعات پر سیمینار ،سیمپوزیم ،تو سیعی خطبات بھی منعقد کۓ جا تے ہیں ۔ ادارے کا تحقیقی سہ ما ہی رسالہ ( نوا ۓ ادب 100 روپۓ زر سالانہ ) شا ئع ہو تا ہے ۔کتب خانہ میں تقریبا 150 پرانے رسالے بھی محفوظ ہیں ۔قدیم مشہور کریمی لا ئبریری جو 1930 ء میں قا ئم کی گئی تھی ۔اردو ریسرچ انسپی ٹیوٹ سے ملحق ہے ۔سال رواں کے لۓ ادارہ کی ممبر سازی جاری ہے علم دوست حضرات اور طلبہ و طالبات سے گزارش ہے کہ وہ اس کے ممبر بنیں اور اپنی علمی تشنگی کو دور کریں ۔کتب خانہ کا وقت دس بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک ہے ۔( پرو فیسر عبدالستّار دلوی ) ڈا ئر یکٹر
No comments:
Post a Comment