Wednesday, January 13, 2010
رقص بسمل
محمد ایوب بیبسمل کی پیدائش یکم جولائی 1946 کو اعظم گڑ ھ میں ہوئی ۔ابتدائي تعلیم مکمل کرنے کے بعد شبلی نیشنل کا لج اعظم گڑھ سے ۔اے ، بی ۔ایڈ کی ڈگری حاصل کی ۔اور 1972 میں انجمن خیرالاسلام ہا ئي اسکول کرلا میں بحیثیت معلم ہوا ۔اسی دوران ممبئي یو نیورسٹی سے ایم ۔اے ( اردو ،فا رسی ) کی سند حاصل کی ۔2004 میں وظیفہ یاب ہو ۓ فی الحال مو لا نا آزاد نیشنل اردو یو نیورسٹی حید ر آباد کے گوونڈی ممبئي اسٹڈی سینٹر میں کور آرڈی نیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔بسمل اعظمی کا پہلا شعری مجموعہ رقص بسمل 2002 میں میں اشا عت پذ یر ہوا ۔جسے مہا راشٹر ساہتیہ اکیڈمی نے خصو صی انعام سے نوازا ۔دوسرا شعری مجموعہ ہے ۔(گز ر گاہ خیال ) ہے ۔تیسرا زیر طبا عت ہے ۔بسمل صا حب کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد اصلاح رہا ہے ۔ہم اپنے معاشرتی ،معا شی ،سیاسی ،تہذ یبی ،اور ثقافتی مسائل کو غزل کی گرفت میں لاکر عوام الناس اور معاشرے کی اصلاح کی مکمل کو شش کر سکتے ہیں ۔کیوں کہ اب مسا ئل ہجر و وصال ،شوق و انتظا ر ،سحر سامری گيسو ۓ جاناں اور لب و رخسا ر تک نہیں رہ گۓ ۔بلکہ حا لات حاضرہ کی گتھیاں سلجھانا اور عارضی و لب کی حسن و شو خی کے بحا ۓ پیٹ کی روٹی تلاش کرنا اور عزت نفس کا بھی خیال رکھنا بہت ضروری ہے
Labels:
munawwar sultana,
urdu,
urdu blogging
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment