Tuesday, June 01, 2010
ایکتا سیوا بھاوی سنستھا مہاراشٹر
بروز پیر مورخہ 17 مئی 2010ئ کو زیر اہتمام ایکتا سیوا بھاوی سنستھا مہاراشٹر کے
طرف سے مراٹھی پتر کار بھون ،آزاد میدان میں سماج کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی شخصیات کے لۓ جیون گورو ، سماج رتن ،مہاراشٹر گورو ،ناری گورو ، اور ایکتا گوروجیسے ایوارڈ اور اعتراف کی ایک شام کا انعقاد کیا گیا ۔اقلیتی وزیر محمد عارف نسیم خان ،جناب راجیش ٹوپے ،محترمہ فوزیہ تحسین خان ،اور نسیم جی صدیقی کے ہاتھوں ایوارڈ شال اور میمینٹو سے مخصوص شخصیتوں کو نوازا گیا ۔مہمان خصوصی وکرم چی کاڑے ،شوریش دادا دیشمکھ اور عبدالباری صدیقی تھے ۔رام راوجی وڑکوتے اور سنتوش دیشمکھ نے سب کا استقبال کیا ۔پروگرام کے کنوینر عظمت خان نے سنستھا کے کاموں کی معلومات اس جلسہ میں ہماری عزیزہ تبسم سلطانہ کو ان کے سماجی خدمات کے کاموں کے لۓ سماج رتن پرسکار سے نوازا گیا ہم انھیں لنترانی ٹیم کے طرف سے مبارکباد دیتے ہیں ۔
Labels:
mumbai,
munawwar sultana,
ngo,
report,
urdu,
urdu blogging
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment