بروز سنیچر مورخہ 19 جون 2010ء کو شام ساڑھے سات بجے بمقام اردو مرکز ۔امام باڑہ اسکول ممبئ میں جناب امین پٹیل ( ایم ایل اے ) چیئرمین مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن ) کے اعزاز میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا اور ان کا گلدستوں اور اور خوبصورت پھولوں سے استقبال کیا گیا۔اس جلسہ کی صدارت بشارت شکوہ صاحب نے کیں ۔اور نظامت کے فرائض فرید خان صاحب نے ادا کۓ محمدیہ اسکول بھنڈی بازار کے ریٹائرڈ پرنسپل ۔انصاری محمود پرویز نے اردو زبان کے تعلق سے کافی معلومات دیں ۔اور اردو تحریک کا خاص ذکر کیا کہ کس طرح سے اردو کے فروغ کے لۓ کوشش کی جارہی ہے ۔کہ جماعت پانچویں سے دسویں جماعت کے انگریزی میڈیم کے اسکولوں میں ایک پریڈ اردو لازمی قرار دیا جاۓ ۔تاکہ انگریزی میڈیم کے طلبہ کو بھی آسانی سے اردو آجاۓ کیونکہ ( بی ،یو ،ایم ،ایس ) میں اردو لازمی رکھا گیا ہے ۔پھر اس کے بعد صحارا کے ایڈیٹر جناب سعید حمید صاحب نے یہ خوش خبری سنائی کہ اس بار 70000 سے زائد بچوں نے اردو سے دسویں کا امتحان اچھے نمبروں سے کامیاب کیا ہے ۔انھوں نےاردو مضمون لے کر آی پی ایس میں ٹاپ کرنے والے ڈاکٹر شاہ فیصل کی مثال دیں ۔اور مختلیف طریقوں سے اردو کے فروغ کے لۓ کوشش کرنے کی صلاح دیں ،اردو ڈراموں کے لۓ اسٹیج بنانے کی مانگ کیں ۔اس
طرح سے سب نے اپنے اپنے خیا لات کا اظہار کیا ۔''امین پٹیل صاحب نے کہا کہ اردو صرف ایک زبان نہیں ہیں ۔بلکہ وہ ہماری تہذیب ہے ایک کلچر ہیں ۔اس کی حفاظت کرنی ہمارا فرض ہے ۔انھوں نے اردو سے متعلق سارے مسائل سنے اور ان پر توجہ ھینے کا وعدہ بھی کیا ۔ اس کے بعد خواتین کا مشاعرہ ہوا جس میں شاعرات نے اپنے کلام سناۓ ۔درمیان میں امریکہ سے آي ہوی الیکزینڈرہ نامی مہمان جو کہ ہیومن ریسوس پر ریسرچ کر رہی ہے اس کا امین پٹیل صاحب بدست گلدستہ سے اعزاز کیا گيا ۔ آخر میں داؤد کشمیری صاحب رسم شکریہ ادا کیں ۔اس جلسہ میں شہر اور اطراف کی جانی مانی شخصیا ت موجور تھیں ۔یہ پروگرام بہت کامیاب رہا ۔
Monday, June 21, 2010
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment