Sunday, June 06, 2010
ایک شام سو ہن راہی کے نام
بروز سنیچر مورخہ 22 مئی 2010ئ کو شام میں ٹھیک سات بجے بمقام اردو مر کز امام باڑہ ممبئی میں لندن سے تشریف لاۓ ہوۓ مشہور و معروف غزل اور گیت کار سو ہن راہی کے اعزاز میں ادارہ ماہنامہ شاعر اور اردو مرکز کے تعاون سے ایک اعزازی جلسہ منعقد کیا گيا ۔اس پروگرام کی صدارت محمد واقف صاحب نے کیں ۔اور نظامت کے فرائض عبدالاحد سازنے انجام دیۓ ۔سو ہن راہی پر رسالہ شاعر میں 78 سوا لات کے ذریعے انٹرویو لے کر مدیر شاعر افتخار امام صدیقی صاحب نے اپریل 2010ئ میں رسالہ شاعر میں ایک اہم گوشہ ئ تیار کیا ہے ۔اور اس طرح ان کے کلام ، غزلوں ،گيتوں اوران کی زندگی کے حالات کو اجاگر کیا ہے ۔اس گوشئ سو ہن راہی پر پوری تفصیل کے ساتھ سکندر احمد نے تبصرہ اور اظہار خیال کیا ۔اس کے ساتھ ہی عبدالاحد ساز ،حامد اقبال صدیقی ،شمیم طارق ،عثمانی صاحب ،اور ضمیر کاظمی صاحب نے اپنے اپنے خیا لات کا اظہار کیا ۔اسی پروگرام میں پچھلے تین سالوں سے تعطل ہوا بیسویں صدی سہ ماہی رسالہ کو اردو عاشق محمد شفیق مو ڈک کے تعاون سے دوبارہ شروع کیا گیا ۔اور اس کی رونمائی افتخار امام صدیقی ۔محمد واقف صاحب ،شفیق موڈک سو ہن راہی اور دیگر شخصیات کے ہاتھوں کیا گیا ۔محفل میں دبیر احمد ،سلمان غازی ، عطا ءالرحمن ،افتخار امام صدیقی ،نعمان صدیقی ،غظیم ملک ،شفیق موڈک،مشہور شاعر رفیق جعفر سہیل وارثی ۔ریکھا روشنی ،قمر صدیقی شاداب رشید اور منور سلطانہ اور شہر کی دیگر معزّز شخصیات موچود تھیں ۔سو ہن راہی نے اپنے کلام اور گیت سنا کر سامعین کو محظوظ کیا ۔اردو مر کز کے ڈائریکٹر زبیر اعظم اعظمی نے رسم شکریہ ادا کیا ۔یہ پروگرام بہت کامیاب رہا ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment