ممبئی امن کمیٹی ،علماءکونسل ،جمعیت علما خیر
امت ٹرسٹ ، اردو مرکز اور جماعت اسلامی
کے اشتراک سے آج کاؤس ہال ( میٹرو
سینما) میں 2002 میں گجرات میں نریندر مودی اینڈ کمپنی کے ذریعہ کراۓ گۓ مسلمانوں کے
زبردست قتل عام کے خلاف پوری قوت سے آواز
بلند کرنے والی سماجی شخصیات کی مسلم
تنظیموں کی جانب زبردست پذیرائی کی گئی اور ان کی خدمات کو سراہا گیا ۔معروف
سماجی خادم ٹیسٹاسیتلواد نے اس موقع پر
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہاکہ
فرقہ وارانہ تشددبل پاے کروانے کا یہ بہترین موقع ہے ۔ اس موقع پر ہمیں متحد ہوکر حکومت پر
دباؤ ڈالنا چاہیے ۔ انھوں نے فاروق ماپکر اور اپنی ٹیم کے دیگر ارکان کو سلام تو کیا اور مہاراشٹر گورنمنٹ کو آڑے ہاتھوں
ہیتے ہوۓ کہا کہ حکومت نے سر ی کرشنا
کمیشن کے نفاذ کے نام پر الیکشن تو جیتے
لیکن اس کو آج تک نافذ نہیں کیا
اور ( مہاراشٹر) کے فساد متاثرین کو انصاف
نہیں ملا ۔
یہ تقریب کا مقصد تھا کہ گجرات میں فساد ذدگان
کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو اغزازات سے
نواز کر ان کےکاموں کا اعتراف کیا جاۓ ۔اس
تقریب میں آر بی سری کمار ، مولانا سجّاد نعمانی ، جسٹس باسبٹ سریش
مولانا خلیل الرحمن ، میگزین
تہلکہ کے ایڈیٹر اشیش کھیتان
اور شہر و اطراف بہت سی اہم شحضیات موجود تھیں ۔اور کافی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔ نظامت کے فرائض امتیاز خلیل نے انجام دیے ۔
No comments:
Post a Comment