ناقد، افسا نہ
نگار، محقق اور صدر شعبۂ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ ڈاکٹر اسلم جمشید
پوری کو تعلیم کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دہلی کے معروف مجیدیہ گروپ
آف اسکولز نے انہیں مجیدیہ سلور جبلی ایوارڈ012 برا ئے فروغ تعلیم سے نوازا ہی۔ ڈا
کٹر اسلم جمشید پوری کو یہ ایوارڈ شاہ آڈیٹویم، نزد کشمیری گیٹ بس اڈہ میں ایک شاندار
پرو گرام میں سا بق چیف جسٹس ،ایم پی محترم فخرالدین اور دہلی کے ہر دلعزیز ایم ایل
اے اور دہلی وقف بورڈ کے چیئر مین جناب چودھری متین احمد نے دیا۔ایوارڈ ایک شال، ایک
سپاس نامہ، ایک ٹرافی اور 2100 روپے نقد پر مشتمل تھا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر اسلم جمشید پوری گذشتہ0برسوں سے تعلیم کے فروغ
کے لیے کام کررہے ہیں۔ وہ متعدد تعلیمی اداروں سے وا بستہ ہیں۔ مختلف تنظیموں کے ذریعہ
وہ تعلیم اور اردو کے فروغ کے لیے ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں۔ یہی نہیں آپ نے صحافت کے
میدان میں بھی خاصی خدمات انجام دی ہیں۔ کئی رسا لے آپ کی ادارت میں شائع ہو رہے ہیں۔
آپ معروف افسا نہ نگار اور نئی نسل کے اہم ناقد کے طور پر بین الاقوامی شناخت رکھتے
ہیں۔آپ کی تقریبا ڈیڑھ درجن کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں۔ بے شمار طالب علم آپ کی
نگرا نی میں تربیت حاصل کر کے آج مختلف عہدوں پر کام کررہے ہیں۔آپ کے میرٹھ قیام کے
دوران مغربی اتر پردیش کے اردو حلقوں میںنئی روح سرایت ہو ئی ہی۔
مجیدیہ سلور جبلی ایوارڈ سے نوازے جانے پر احباب اور طالب علموں
نے انہیں مبارک باد دی۔ خصوصا ڈاکٹر آصف علی، محترم آ فاق احمد خاں، محترم ذیشان خاں،محترم
سید اطہر الدین، ڈاکٹر شاداب علیم، قاری شفیق الرحمن قاسمی، سعید احمد سہارنپوری ،طالب
زیدی وغیرہ نے اظہار مسرت کیا اور مبا رک باد دی
No comments:
Post a Comment