عیدالضحی کے موقع پر
ممبئی کے دیونار مذبح چانے میں سرکاری کاموں میں دخل اندازی کرنے کے الزام تحت سابق اسسٹنٹ کمیشنر آف پولس شمشیر خان
پٹھان کو آج کرلا کورٹ کی عدالت میں پولس
کی حفاظت میں پیش کیا گیا تو وہاں پولس کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ پارٹی کے کارکان کی بھی بھیڑ تھی ۔انھیں عدالت میں 4 بجے حاضر کیا گیا ۔عصر کی
اذان کے وقت عدالت کے مجسٹریٹ نے ضمانت منظور کی ۔رہائی کے بعد انھوں نے
اخباری نمائندوں سے بتایا کہ کہ وہ بے قصور ہیں ۔ ان کی پارٹی کو کمزور کرنے کے
ارادے سے یہ کاروائی کی گئی ہے ۔اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے اور نا انصافی کے خلاف
ایک دن تو کیا اس سے زائد دن بھی
پولس کی تحویل میں رہنا پڑے تو وہ اس کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے مزید
بتایا کہ ان کی پارٹی کی بڑھتی ہوئي مقبولیت سے بوکھلا کر بر سر اقتدار جماعت نے ان کے خلاف جھوٹا
مقدمہ دائر کردیا ہے ۔ لیکن اس سے ان کے
حوصلے پست نہیں بلکہ
سو گنا بڑھ گۓ ہیں ۔اور وہ قوم کے ہر
کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گۓ۔
شمشیر خان پٹھان صاحب
قوم سے والہا نہ محبت
کرنےوالے پر اّثر شخصیت کے مالک ہیں ۔ان
کے عزائم و مقاصد نیک ہیں ۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ انھیں اپنے مقاصد میں کامیابی
عطا کریں ۔ آمین ثمہ آمین ۔
No comments:
Post a Comment