Monday, March 02, 2009
شوہر دہشت گرد ہے۔۔۔۔۔۔۔ا
آج صبح بس اسٹنڈ پر میری ایک بہت پرانی سہیلی سے ملاقات ہوئی ۔اس کو دیکھ کر بہت افسوس ہوا ۔اس کی حالت ہی بدل گئی ہے۔کیوںکہ سترہ سال پہلے اسکا شوہر دوبئی گیا تھا ۔وہ اپنی بیوی سے ہمیشہ جھوٹ بولتا تھا ۔کبھی بھی اس نے اپنی بیوی کو عزت کی نظر سے نہیں دیکھا ۔انڈیا آنے کے بعد وہ اس سے مار پیٹ کرتا تھا ۔ہمیشہ دوسروں کے سامنے ذلیل کرتا تھا اسکی نظر میں عورت کو پیر کی جوتی سمجھنا ہے ۔وہ عورت ہمیشہ برداشت کرتی تھی۔ کیوں کہ ہمارے مذہب میں شوہر کو خدا کا درجہ دیا جاتا ہے ۔ہو عورت ایک اسکول میں ٹیچر ہے ۔بچوں کو پڑھاتی ہے ۔ عورت کو پتہ چل گیا ہے کہ اس کے شوہر نے اپنی بیوی کو دھوکہ میں رکھ کر دوسری شادی کر لی ہے ۔اور اس آدمی کے دہشت گرد ہونے کے ثبوت بھی موجود ہے جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ آدمی انٹر نیشنل طور پر دہشت گردوں سے ملا ہوا ہے ۔وہ عورت بہت پریشان کہ کیا کرے ۔پھر بھی وہ عورت اپنی پڑھائی کو جاری رکھے ہوۓ ہیں ۔وہ آدمی اپنی غلطیوں نہ مان کر طرح طرح سے اس کو پریشان کرتا ہے ۔اس کے اسکول کے چیرمین کو فون کر کے کہتا ہے کہ میری بیوی کا کیریکٹر بہت خراب ہے وہ ہندو بن گئی ہے اسکو نوکری سے نکال دیا جاے اپنے دو بچوں کو لے کر وہ عورت اپنی زندگی گزار رہی ہے وہ عورت بلڈ پریشر کی مریضہ ہے ۔آخر وہ عورت کیا کرے کیا وہ وطن پرستی ثابت کرتے ہوۓ اپنے شوہر کی غلط کا گزاریوں کا بھانڈا پھوڑ دے اور وہ سارے ثبوت کرائم برانچ میں جمع کردے ؟ بہت سارے سوالات ذہن میں ہیں ۔کیونکہ وہ آدمی اپنے گناہوں کو دبانے کے لۓ اپنی بیوی کو بدنام کررہا ہے ۔جب کہ وہ خود غلط ہے ۔اور اسنے اپنی دوسری بیوی کو بھی دھوکہ میں رکھا ہے ۔اخر یہ کیسا مزاجی خدا ہے ؟؟؟آخر اس کا کیا کیا جاۓ ؟ میں بات تمام لنترانی پڑھنے والوں سے پوچھتی ہوں ۔
Labels:
India,
munawwar sultana,
terrorism,
urdu,
urdu blogging,
دہشت گرد
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment