Wednesday, March 11, 2009
ہولی کا تہوار
ہولی کا تہوار بھی ہم کو کیا کیا رنگ دکھاتا ہے
زرد، سنہرا کیا یہ بنفشی ، نیلا رنگ دکھا تا ہے
ننھے منّے چہروں پر ہے ۔کیسا یہ آکاش کا رنگ
رنگوں کے بازار میں جیسے چاند سے اترا نیارا رنگ
آؤ مل کر ہولی کھیلیں ، ہولی کا دن آیا ہے
انگنا میں ہم جھو لا جھولیں ،ہولی کا دن آیا ہے
توتا ، مینا ساتھ ہمارے امرائی بھی ڈولے ہے
پچکاری کی دھار پڑے ہے شاخ پہ کو ئل بولے ہے
آ گ جلائی بچّوں نے تو چمک اٹھے ہیں ، گلیا رے
ہولی جس دن گھر نہ آۓ دور نہ ہوں گے اندھیارے
فصل کھڑی ہے کھیتوں میں اب کھلیانوں کی باری ہے
ہولی کے پکوان بنیں گے مہمانوں کی باری ہے
تہوار ہی تو ایکتا اور خوشیاں لاتے ہے
کرسمس ۔پونگل ،عید ہو یا دیوالی ،یہ پیارکا پیغام لاتے
Labels:
Holi,
India,
munawwar sultana,
urdru,
urdu blogging
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment