Tuesday, March 10, 2009
جشن عید میلا دالنبی
وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا
مرادیں غریبوں کی بھر لانے والا
آج ہمارے آقا پیارے نبی کی دنیا میں تشریف آوری پر تمام عالم کو اورخاص طور پر تمام لنترانی پڑھنے والے وزیٹرس کو ہم دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ہمارے نبی کی خاص تعلیمات یہ ہیں ۔ظالموں کو ظلم سے روکنا ،کمزوروں کو سہارا دینا ۔ہر ایک کے ساتھ انسانیت سے پیش آنا ۔بڑوں کی عزت کرنا چھوٹوں سے ہمدردی اور پیار کا سلوک کرنا ۔امن پسندی کے ساتھ زندگی گزارنا۔آپسی محبت و بھائی چارگی امن وسلامتی کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزارنا ۔آج ہر طرف خوشیوں بھرا ماحول ہے ۔ہر گلی محلوں میں جشن چراغاں کیا گیا ہے جلوس نکالے جاتے ہیں ۔تقریریں کی جاتی ہیں ۔جلسے منعقد کۓ جاتے ہیں ۔ افسوس اس بات کا ہوتا ہے کہ یہ سرور یہ جوش صرف ایک دن کے لۓ ہوتا ہے ۔دن گزر جانے کے بعد تمام تعلیمات کو بھلا کر وہی لوگ کچھ کرتے ہیں ۔جن باتوں کے لۓ نبّی نے منع کیا ہے ۔جس طرح سےکل کے ممبئی سے شائع ہونے والے اردو ٹائمز میں کسی نے ان حالات پر زوردار بھڑاس نکالتے ہوۓ لکھا تھا - "نبّی کا دامن نہیں چھوڑیں گے، آپس میں لڑنا نہیں چھوڑیں گے"۔
Labels:
Idd,
India,
munawwar sultana,
urdu,
urdu blogging
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment