Wednesday, March 11, 2009
ہولی مبارک ہو
آج ہولی کا تہوار ہے جو کہ رنگوں کا تہوار اور خوشیوں کا تہوار مانا جاتا ہے ۔پیارے پیارے اور خوبصورت رںگ ملے ہوے ہیں ۔لال گلابی نیلا پیلا اور بنفشی ایسے کتنے ہی رنگوں کی بہار ہے ۔ہم بھی آپ تمام لنترانی پڑھنے والے وزیٹرس کو رنگوں اور خوشیوں بھرے تہوار کی تہہء دل سے مبارکباد دیتے ہیں۔
کھڑکی سے جیسے ہی باہر نظر گئی ۔باہر کا نظارہ تو بہت خوشیوں اور سرور اور مستی میں ڈوبا ہوا نظر آیا ہر کوئی ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہا ہے 'مٹھائیاں بانٹی جا رہی ہیں۔مجھے 26 نومبر کی یاد آرہی ہے ۔جب ممبئی میں سی ایس ٹی ،تاج ہوٹل کاما ہاسپٹل اور اوبیراۓ ہوٹل میں دہشت گردوں نے بے گناہ اور معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیلی تھی ۔ اور سچّے محّب وطن ہیمنت کرکرے ،اشوک کامٹے اور وجے سالسکر شہید کر دیۓ گۓ تھے ۔آج ان کے گھروں میں غم کے بادل چھاۓ ہوۓ ہیں ۔ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
Labels:
Holi,
India,
munawwar sultana,
urdu,
urdu blogging
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment