You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Wednesday, March 11, 2009

گل بوٹے


پچھلے کئی مہینوں سے میں لگاتار ممبئی سے شائع ہونے والے اردو ماہنامہ گل بوٹے کو پڑھ رہی ہوں ۔ یہ کتاب ہندی کی چمپک اور نندن جیسی بچّوں کی کتابوں سے کسی بھی معنی میں کم نہیں ہے ۔ اس کتاب میں شائع ہونے والا مواد بے حد دلچسپ ، معلومات سے بھر پور اور آسان الفاظ میں لکھا ہوا ہوتا ہے ۔ بچّے بڑے شوق سے پڑھتے ہیں ۔ گل بوٹے میں مذہبی معلومات بھی دی جاتی ہے ۔سبق آموز کہانیاں اور قصے ہوتے ہیں ۔کارٹون کہانی بھی دلچسپ ہوتی ہے ، اسکے علاوہ جنرل نا لج کوئزکے ذریعے معلومات میں اضافہ ہوتا ہے ۔تاریخی واقعات کا ذکر بھی موقع و محل کے اعتبار سے کیا جاتا ہے ،کییريئر گائدنس کے کالم سے مختلف کورسیس کے بارے میں جانکاری دی جاتی ہے ۔سب سے زیادہ دل کو احساس دلانے والی بات یہ ہے کہ ادارے ( ایڈیٹر) صاحب کے طرف سے بچوں کو آگے بڑھنے اور کوشش کرنے کی تلقین ہے ۔جو کہ بڑے پیارے انداز میں کی گئی ہے جیسے کہ ہمت سے اٹھایا گیا پہلا قدم کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے اندھیری رات میں جنگل سے گزرنے کے لۓ پورے جنگل مین روشنی بکھرنے کی ضرورت نہیں صرف ایک لالٹین یا ٹارچ کافی ہے جس طرح تمہارے قدم آگے بڑھتے رہیں گے ۔لالٹین کی روشنی سے راستہ روشن ہوتا جاۓگا ۔بالکل اسی طرح زندگی کے خاردار حوصلہ شکن اور سخت راستوں کو پاٹنے کے لۓ دل کے چراغ کو حوصلے کے ایندھن (سے جلانا ہوگا
گل بوٹے کی طرف سے مختلف کلچرل پروگرام بھی منعقد کۓ جاتے ہیں کل بوٹے ایک جامع اور مکمل رسالہ ہے اس کی حسین تخلیق ہماری ادبی اخلاقی اصلاحی و ثقافتی زندگی کو فیض پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ ہم لنترانی گروپ کے طرف سے بارگاہ خدا وند قدوس میں دعا کرتے ہیں کہ گل بوٹے خوب تر‍قی کرے (آمین)''

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP