اردو مرکز اورآئینہ
اردو ہندی ادبی فورم کے زیر اہتمام عالمی
ہندی ہفتہ اور شعری نشست بروز سنیچر مورخہ 28 ستمبر 2011ء
کو شام سات بجے اردو مرکز امام باڑہ میونسپل اسکول بھنڈی بازار میں منعقد کی گئی ۔ اس تقریب
کی صدارت مشہور شاعر جمیل مرصعپوری نے کی ۔ اور مہمان خصوصی مسسز رشیدہ قاضی تھیں ۔سب سے پہلے اردو مرکز کے ڈائریکٹر زبیر اعظم اعظمی نے ہندی دیوس کی اہمیت بتائی تمام مہمانان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہندی اور اردو دو سگی بہنیں ہیں ۔ہارون افروز نے نطامت کے فرائض ان
اشعار کے ساتھ کۓ ۔ ابتداء ہے تو ہی ۔انتہا
ہے تو ہی منزل
ہے راستہ تو ہی ہے پاس اتنا کہ شہ رگ سے قریب فاصلہ اتنا کہ بہت دور تو ہے پھر ہندی کے مشہور شاعر ساگر ترپاٹھی نے ایک سریلی آواز میں حمد پیش کیں ۔ امریش کمار دکشت، ریاض منصف،پروفیسر عائشہ شیخ،رفیق جعفر، نیلما دوبے جی ،رخسانہ صباء عذراء خانم ، نظر صدیقی،کمال بلیاوی ، ہنر رسولپوری، منان بجنوری شاداب صدیقی ،اور سہیل وارّثی نے اپنے کلام پڑھ کر سامعین کو محظوظ کیا ۔یہ تقریب بہت کامیاب رہیں ۔
No comments:
Post a Comment