مشاعرہ
ڈاکٹر عائشہ بنات والا ٹرسٹ کے زیر اہتمام مورخہ 16اکتوبر روز اتوار بوقت شام 7 بجے بمقام پاٹکر ہال نیومرین لائنس ممبئ میں مشہور و معروف شاعر عبدالاحد سازکی سالگرہ کے موقع پر مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ۔اس مشاعرے کے صدر محترم افتخار امام صدیقی صاحب ( مدیر ماہنامہ شاعر ) تھے ۔اور نظامت کے فرائض مشہور ومعروف شاعرپروفیسر قاسم امام صاحب نے انجام ديۓ ۔ مہمانان خصوصی محترم جناب ای ۔احمد صاحب (وزیر خارجہ و وزیر براۓ ترقی انسانی و سائل ، حکومت ) تھے ،اور مہمان اعزازی پرنسپل محمد سہیل لوکھنڈوالاصاحب،ڈاکٹر عبدالرؤف سمار ،جناب محمد حسین پٹیل صاحب ، جناب علی ایم شمسی،ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر صاحب ،جناب عبد علی باناپور والا صاحب جیسی اہم شخصیات موجود تھیں۔ اس مشاعرہ میں شہر کے تمام مشہور شعراۓ کرام جیسے ندا فاضلی ، جناب حسن کمال۔ جناب ظفر گورکھپوری ،جناب ممتاز راشد، جناب ارتضی نشاط ،جناب احمد وصی ،جناب شمیم طارق،جناب ضمیر کاظمی ،جناب ابراہیم اشک ،جناب ساگر ترپاٹھی ،جناب شمیم عباس،جناب ندیم صدیقی ،جناب شاہد لطیف ،جناب حامد اقبال صدیقی،جناب راجیش ریڈی،جناب شکیل اعظمی،جناب عرفان جعفری،جناب قمر صدیقی ،جناب عبید اعظم اعظمی ، جناب سعید راہی ، اور شاعرات میں ڈاکٹر رفیعہ شبنم عابدی ،محترمہ دپتی مشرا اور ریکھا روشنی نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔ شیخ عبداللۂ صاحب ، مصطفی پنجابی صاحب ،انجمن اسلام بلاسیس روڈ کی پرنسپل مسسز نجمہ قاضی صاحبہ ، دہلی دربار کے مالک جعفر بھائی اور خوشبو خانم اور شہر کی اہم شخصیات رونق افروز تھیں ۔
Sunday, October 23, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment