عبدالحمید بوبیرے میموریل،
الکمال اردو فاؤنڈیشن اور سہیواگ کلچرل سوسائٹی کی مشترکہ کوشش سے حجاج کرام کی عزت افزائی اوران کے اعزاز
میں حج ہاؤس ممبئی میں حج رہنمائی
کے لۓ مفت تربیتی کیمپ اور الوداعی تقریب منعقد کی گئی ۔پروگرام میں ہزایکسیلینسی براۓ یمن ال حمیدی ،کاؤنسل جنرل براۓ ملیشیا حطیمی عباس اور اسلامی جمہوریہ ایران کی پروین دانشور انڈونیشیا کی سریلچیاری نظامالدین رائین مولانا حیدری اورشہر کی مشہور
ومعروف شخصیات نے شرکت کیں ۔ حج کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوۓ زائرین کی رہنمائی
کے لۓ انگریزی اور اردومیں حج و عمرہ پر آسان زبان میں حج کی بہترین تربیت کے لۓ دستاویزی
فلموں نماش کا اہتمام کیا گیا۔ اسکرین پر
تین چار سی ڈی دکھائی گئی اور
پروگرام کے اختتام پر تمام مہمانان کو مفت کتابیں '' حج و زیارت اور آۓ حج کریں" بطور تحفہ دی گئی ۔ اور
حج سے متعلق اداروں اور افراد کی نمایاں
خدمات پر ایوارڈز تفویض کۓ گۓ ۔یمن کے قونصل جنرلالحامدی اور ملیشیا کے حاتمی عباس نے حج
کمیٹی آف انڈیا کی چیف ایگزیکٹیوافسر روحی خان کو بیسٹ حج سروس کا ایوارڈ دیا گیا ۔ الخالد ٹورس اینڈ ٹراویلس ، اکبر ٹراویلس پرائویٹ لیمیٹٹ اور الائنز کو بہترین ٹراویلس اور
ٹور کے ایوارڈز سے نوازا گیا ۔اس تقریب کے روح رواں سمیع بوبیرے تھے ۔گزشتہ 16 برسوں سے عبدالسمیع
بوبیرے میموریل سہیوگ کلچرل سوسائٹی یہ تربیتی پروگرام منعقد کرتی آ رہی ہے ۔ بتایا کہ وہ اس طرح کے پروگرام سولہ سالوں
سے کررہے ہیں ۔ حج کے وقت پوری دنیا کے ساتھ برادرانہ تعلقات قائم کرسکتے ہیں ۔ایک
تہذیب میں ایک ہی اہرام میں سب ایک جیسے
نظر آتے ہیں ۔مولانا محمد پرویز صاحب کی دعاؤں کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا ۔
Sunday, October 09, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment