تعلیمی میگزین پاسبان ،تعلیم کے مدیر اعلی اور دیگر کئی
اخبارات کے نامہ نگار محترم شبیر شاکر صاحب پورے مہاراشٹر میں تعلیمی و ادبی اور
سماجی خدمات میں آپ خود ایک الگ شناخت رکھتے ہیں ۔فیڈریشن آف مائنارٹی ایجوکیشن
آرگنائزیشن ( فیم ) جو کہ ایک تعلیمی بیداری تنظیم ہے ۔اس تنظیم کی سر براہ اور سر پرست اعلی
محترمہ فوزیہ تحسین خان صاحبہ ( وزیر
مملکت براۓ تعلیم ،اقلیتی شعبہ ،رابطہ نشر و اشاعت اور اوقاف) انھوں
نے شبیر شاکر کے کارہاۓ کو سراہتے ہوۓ بیسٹ کوآرڈینیٹر یے خطاب
سے نوازا ۔حکومت مہاراشٹر کے وزراء اجیت
دادا پوار ( نائب وزیر اعلی ) آر آر پا ٹل ،جیونت پاٹل ، چھگن بھجبل ، فوزیہ خان
،حسن مشرف وغیرہ کی موجودگی میں موصوف کو راشٹر وادی بھون نریمن پوائنٹ میں راشٹروادی اوبی سیل کا سیکریٹری
نامزد کیا گیا ۔ ان کی اس کامیابی
پر مہاراشٹر بھر کے تعلیمی حلقوں میں مسرت
کی لہر دوڑ گئ۔بے شمار مباکباد کے پیغامات
موصول ہورہے ہیں ۔ان کا استقبال اور پذیرائی کی جارہی ہے ۔ موصوف دیگر کئی
تنظیموں سے منسلک ہیں ۔ شبیر
شاکر اوبی سی سیل کا عہدہ
ملنے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مہاراشٹر کے مسلم اوبی سی طبقات کے مسائل حل کرنے کے لۓ سرگرم رہیں گے ۔ فرید خان ، لنترانی
میڈیا ہاؤس کی ٹیم اور اردو مرکز کے طرف سے ہم جناب شبیر شاکر
صاحب کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔اور دعا کرتے ہیں ۔ کہ اللہ اسی طرح کامیابی
اور ترقی عطا فرماۓ ۔
Sunday, October 09, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment