Thursday, October 13, 2011
Lantrani at Urdu markaz with Saud undre
اردو مرکز امام باڑا ممبئی اور لنترانی میڈیا ہاؤس کے اشتراک سے لندن سے آۓ ہوۓ شاعر سعود اندرے اور فاطمہ سعود اندرے کے اعزاز میں بروز بدھ مورخہ 12 اکتوبر 2011ء کو شام سات بجے بمقام اردو مرکز امامباڑا بھنڈی بازار ممبئی ۔میں اعزازی و نشست کا انعقاد کیا گیا ۔سعود اندرے لندن میں فروغ اردو کے لۓ بے حد سرگرم ہیں ۔اور برٹش ایرویز میں کمپیوٹر انالسیٹ ہیں ۔ ان کی پیدائش اور تعلیم لندن میں ہی ہوئی ہے ۔ان کے گھر میں اطراف میں انگریزی کا ماحول ہے پروہ اردو سے محبت کرتے ہیں اور اپنا کلام اردو میں ہی لکھتے ہیں اس پروگرام کی صدارت مشہور ومعروف شاعر عبدالاحد سازصاحب نے کیں اور نظامت کے فرائض پروفیر عائشہ شیخ نے انجام دیۓ ۔پروگرام کا آغاز حمد اور نعت سے پروفیسر عائشہ نے کیا اور پھر اردو مرکز کے ڈائریکٹر زبیر اعظم اعظمی صاحب نے اردو مرکز کے کاموں پر اور پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ لنترانی میڈیا ہاؤس کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر روپیش سریواستو نے لنترانی میڈیا ہاؤس کے کاموں کی تفصیل بتائی کہ عالمی طور پر لنترانی کی ایک اچھی پہچان بن گئی ہے ۔لنترانی کے ذریعے ہماری ملاقات انٹر نیٹ پر سعود اندرے سے ہوئی تھی ۔ اور آج ہم ساتھ میں ہیں اور ایک دوسرے سے روبرو ہیں ۔اس موقع پر شہر اوراطراف کی علمی و ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات موجود تھیں ۔ مشہور شاعر ریاض منصف نے اپنے کلام سے سامعین کو مسرور کر دیا ۔ شاداب صدیقی ،عارف اعظمی ، کمال بلیاوی ، زبیر اعظمی ،نذر بجنوری ،منّان خان ، وقار خان نےاپنے کلام سناکر سماں باندھ دیا ۔ مسسز نادرہ موٹلیکر کو لنترانی ڈاٹ کام کا سب ایڈیٹر کے طور پر نامزد کیا گیا ۔ اور ساتھ ہی مالیگاؤں سے تشریف لاۓ ہوۓ عبدالحلیم صدیقی کو مالیگاؤں کے بیورو چیف کے لۓ اعزاز تہنیت پیش کے گۓ۔ اس موقع پر لنترانی ڈاٹ کام کے فائین آرٹ شعبہ سے تعلق رکھنے والے راکیش مشرا نے مہمان خصوصی سعود اندرے اور زبیر اعظمی کی پانچ منٹ کے وقفہ میں پوٹریٹ تیار کر کے بطور تحفہ پیش کیں ۔ پروگرام کافی کامیاب رہا ۔ضیافت کا انتظام کیا گیا تھا ۔ ۔ معروف شاعر ساز بھائی نے اپنے صدارتی خطبہ میں اردو زبان سے محبت پر سعود اندرے اور لنترانی ڈاٹ کام کو مبارکباد پیش کیں ۔اس پروگرام کے ےساتھ منہ بولتی تصویریں ہیں ۔ آخری میں لنترانی میڈیا ہاؤس کی ڈائریکٹر منور سلطانہ نے رسم شکریہ ادا کیا ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
1 comment:
salamalikum.
Nice to see the detail of the program in the site. It gives fairly good idea of what had happened in the program.
Post a Comment