مالیگاؤں کا سوپر مین کینسر کا شکار
فلم کے پرئمیرشو میں ہیرو شفیق احمد کو اسٹریچر پر لایا گیا
مالیگاؤں ، ۶؍ ستمبر، ( عبدالحلیم صدیقی)
گٹکے کی لعنت کے خلاف بنائی گئی پیغام آفریں فلم ’’ مالیگاؤں کا سوپر مین ‘‘ آج ٹیکسٹائل سٹی میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی فلم کا پرئمیر شو سنٹرل سینما میں کیا گیا۔ اس موقع پر موجود ہزاروں فلم شائقین کی آنکھیں فرط جذبات سے نم ہوگئیں جب فلم میں سو پر مین کا کردار ادا کرنے والے ہیرو شفیق احمد کو اسٹریچر پر سنیما ہال کے ڈائس پر لایا گیا۔اس موقع پر شفیق احمد کا ویڈیو بیان 70mmپر دے پر دکھایا گیا۔ جس میں فلم کے ہیرو نے روتے ہوئے یہ بیان دیا کہ میں نے اس فلم میں مالیگاؤں سے گٹکے کی لعنت تو بظاہر ختم کروا دی لیکن درحقیقت میں خود اس گندی عادت سے چھٹکارا نہیں پا سکا اور مجھے خطرناک مہلک مرض کینسر نے آگھیر ا اور آج میں موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا ہوکر آپ لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ خدارا اپنے ماں باپ اور بال بچوں پر رحم کھائیں ، کٹگا کھانا چھوڑ دیں۔ ورنہ یہ لعنت آپ کو موت کے گھاٹ اتار کر چھوڑے گی ۔ شفیق سوپر مین کے اس بیان پر سبھی ناظرین کی آنکھیں نم ہوگئیں ۔ فلم کے پروڈیوسر بالی ووڈ کے معروف پر وڈیوسر انوراگ کیشپ بھی اس وقت موجود تھے ۔ انھوں نے شفیق سوپر مین کوتسلی دی اور ان کیلئے لوگوں سے دعائے صحت کی اپیل بھی کی مالیگاؤں کی شان ، مالیگاؤں کی شعلے جیسی ہٹ فلمیں بنانے والے نوجوان قلم ساز ڈائرکٹر ناصر شیخ کی اب تک کی یہ سب سے بہترین فلم ہے جسے گذشتہ برس ہالی ووڈ ایوارڈ بھی مل چکا ہے ۔ تاہم اس فلم کے نمائش کے حقوق انوراگ کیشپ اور بوہرہ بردرس نے لئے ہیں ۔ انوراگ کیشپ نے اس موقع پر مالیگاؤں کی فلم سازی صنعت کے سبھی لوگوں کے جذبہ کو سلام کیا اور ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں کی فلموں کا تذکرہ ہالی ووڈ کے فلم میلے میں بھی ہوتارہا ہے۔ مالیگاؤں کا سوپر مین گٹکا کی لعنت کے خلاف ایک کامیاب کوشش ہے جس میں شفیق احمد کے علاوہ شفیق فٹر ، حنیف حمدانی ، اکرم خاں وغیرہ نے اداکاری کے جوہر دکھلائے ہیں ۔فلم کے پرئمیر شو میں مالیگاؤں کے مئیر عبدالمالک ، اسٹینڈنگ کمیٹی چئیرمن عبدالرشید سیٹھ ایولے والے ، اپوزیشن لیڈر شیخ کلیم دلاور، معروف صنعت کار جمیل کرانتی ، معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر الیاس صدیقی ، مقیم اثر بیاولی ، اور بہت سارے معززین شہر حوصلہ افزائی کے مقصد سے حاضر تھے۔
فوٹو کیپشن :مالیگاؤں کا سوپر مین کینسر میں مبتلا
***

malegaon ka superhero |
مالیگاؤں کا سوپر
مین نہیں رہا
مالیگاؤں ، ۷؍ ستمبر ، نامہ نگار
شاید اس کی آخری تمنایہی تھی اپنی یادگار اور گٹکا کی لعنت کے خلاف پیغام آفریں فلم کی نمائش کے محض دس گھنٹوں کے بعد مالیگاؤں کے سوپر نے آخری سانس لی ۔شیخ شفیع غیاث الدین کی عمر محض ۲۹ برس تھی پسماندگان میں اہلیہ اور دو بچیاں ہیں ۔ کثرت سے گٹکا کھانے کے سبب شفیق شیخ کو منہ کا کینسر ہوگیا تھا۔ گذشتہ برس ہی ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں اس کا آپریشن ہوا تھا لیکن شفیق کی حالت روز بروز بگڑتی رہی ۔ پیشے سے پاورلوم مزدور شفیق شیخ نے زندگی کے آخری ایام نہایت کسمپرسی کے عالم میں گذارے کل رات ۸ بجے جب انھیں سنٹرل ٹاکیز میں پرئمیر شو کے موقع پر اسٹریچر پر لایا گیا تب اپنے محبوب فلم اداکار کی ایک جھلک پانے کیلئے بچے بڑے سبھی بے قرار تھے ۔ مالیگاؤں کی مقامی فلم انڈسٹری میں شفیق شیخ کا خاص مقام تھا۔ اس نے مالیگاؤں ٹو گوا، خاندیش کا منا بھائی ایم بی بی ایس ، خاندیش کی بارات جیسی مزاحیہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھلائے تھے ۔ اوروہ مقامی بچوں میں کافی مقبول تھا لیکن ان فلموں میں کام کرنے کے سبب اس کی مالی حالت مستحکم ہونے کی بجائے خراب ہوتی گئی کیونکہ وہ جب شوٹنگ پر جاتا تو پاورلوم کی مستقل مزدوری کی اجرت سے ہاتھ دھو بیٹھتا تھا۔ لیکن اپنے شوق کی تکمیل میں اس نے نقصانات کی پرواہ نہیں کی مالیگاؤں کا سوپر مین جب بنایا گیا تو اس فلم سے اسے بھاری بھرکم مالی فائدے کی امید بندھی تھی کیونکہ بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر انوراگ کیشپ نے اس فلم کو پروڈیوس کیا تھا گذشتہ کل ہی اس فلم کا مقامی پرئمیر شو منعقد ہوا تھا۔ آئندہ کچھ دنوں میں یہ فلم ملک بھر کے سنیما گھروں میں دیکھی جائے گی ۔ لیکن لوگ یہ جان کر ضرور مغموم ہوں گے کہ فلم کا ہیرو گٹکا کھانے کے سبب ہی کینسر کا شکار ہو کر چل بسا ۔آج دوپہر مرحوم کو بڑا قبرستان میں ہزاروں سو گواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔
فوٹو کیپشن : مالیگاؤں کا سوپر مین

1 comment:
ईश्वर इनकी आत्मा को शांति तथा परिवार वालों को इस दुःख को सहने का धैर्य प्रदान करें।
शांति शांति शांति
Post a Comment