نائب صدر انجمن اسلام ،مسلم ایمبولینس کے
چیئرمین ،اور اہم اور جانی مانی
شخصیت جناب محمد حسین پٹیل کی اہلیہ حلیمہ محمد حسین پٹیل کل شام ساڑھے سات بجے اس دارفانی دنیا سے کوچ کرگئيں۔ان کی عمر 74 سال تھیں ۔انھوں نے سینٹ زیویئیرس کالج ممبئی سے انگریزی لیٹریچر میں ایم ۔اے کیا تھا ۔تعلیم یافتہ ،
صوم وصلواۃ کی پابند اور بہت ملنسار تھیں ۔قوم کی فلاح وبہبودی اور سماجی کاموں
میں حصہ لیتی تھیں ۔کئی غریب عورتوں کی امداد کی کرتی تھیں۔کئی بار ان سے ملاقات
کا شرف حاصل ہواتھا ۔ جب بھی ان سے میں ملنے جاتی وہ بڑے پیار سے مجھے اپنے گلے
لگاتی تھیں ۔ان کے قریب رہنے سے اپنے پن کا احساس ہوتا تھا ۔ان کی پر اثر شخصیت
بار بار آنکھوں میں گھوم جاتی ہے ۔آج صبح منگلواڑی قبرستان میں ان کی تدفین عمل
میں آئيں ۔ممبئی اور اطراف کی علمی ،ادبی و سماجی شخصیات موجود تھیں ۔ہم دعا کرتے
ہیں کہ
خداۓعزوجل مرحومہ کی مغفرت فرماۓ ۔( آمین)اور پٹیل صاحب اور ان کے اہلہ خانہ کو
صبرجمیل عطا کریں ۔
No comments:
Post a Comment