You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Saturday, March 16, 2013

اردو کی سو سالہ خدمات کی بے مثال نشانی جوگ پالیہ ہلسور گورنمنٹ اردو ہائر پرائمری اسکول بنگلور: ڈاکٹر حافظ کرناٹکی



اردو کی سو سالہ خدمات کی بے مثال نشانی جوگ پالیہ ہلسور گورنمنٹ اردو ہائر پرائمری اسکول بنگلور: ڈاکٹر حافظ کرناٹکی
            ٰٰآج بروز سنیچر بتاریخ 16مارچ 2013ء کو جو گ پالیہ ہلسور بنگلور کے گورنمنٹ اردو  ہائر پرائمری اسکول کا صد سالہ جشن منایاگیا، اس موقعہ پر محلہ کے احباب اور بچوں نے غبارے اڑاکر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور جشن کے ماحول کوخوش گوار بنایا۔ اس صد سالہ جشن کی صدارت ڈاکٹر حافظ کرناٹکی چیرمین کرناٹک اردو اکیڈمی بنگلور نے کی، جب کہ بحیثیت مہمان خصوصی جناب این ا ے حارث ایم ایل اے  شانتی نگر حلقہ  بنگلور  نے شرکت فرمائی ۔ جناب یعقوب شعیب راوت صدر  SDMC،جناب عبدالاسحاق ندیم نائب صدرDMC،جناب سید سلیم صدرمسجد ابرار،جناب عبداللطیف ممبر SDMC،عمران حسین خان ممبر SDMC، جناب  سید ساجد حسین ECO اردو، محترمہ شکیلہ بانو CRP،محترمہ نصرت النساء ہیڈمسٹرس اور تمام اساتذہ کرام اور عملہ نے شرکت کی ،جناب این،اے حارث ایم ایل اے حلقہ شانتی نگر اسمبلی نے اس اسکول کی تعمیرنو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،کہا جاتا ہے کہ آج اسکول جس حالت میں نظرآرہی ہے اس میں جناب  ایم ایل اے صاحب کا بہت ہی اہم رول ہے اور ایم ایل اے صاحب نے اس بات پر زور دیا کہ دیگر کانوینٹ، کنڑی زبان اسکولس اور اقلیتی انتظامیہ کے زیر اہتمام چلنے والے تمام پرائمری اور ہائر پرائمری اسکولس وغیرہ میں اردو زبان پڑھانے کا اہتمام ہونا چاہئے ۔ اس موقع سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی ایم سی صدر یعقوب راوت صاحب نے کہا کہ آج محلہ کے بچے جس طرح خوشیاں منارہے ہیں اس سے ظاہر ہے کہ محلہ والوں کو اس اسکول سے کتنا لگاؤ ہی۔ یہ محلہ والوں کے دلی لگاؤ ہی کا نتیجہ ہے کہ اس اسکول نے سو سال پورے کئی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ سن913؁ء  یعنی سو سال پہلے ہمارے بزرگوں نے اس اسکول کی بنیاد رکھی تھی اور اردو تعلیم کے فروغ کا خواب دیکھا تھا، اچھی بات یہ ہے کہ نئی نسل کے لوگوں نے انہیں شرمندۂ تعبیرکیا اور انشاء اللہ یہ سفر آگے بھی یوں ہی جاری رہے گا۔             کرناٹک اردو اکادمی کے چیرمین ڈاکٹر حافظ کرناٹکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی اہم بات ہے کہ اردو کے ایک اسکول نے ہر طرح کی صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے  پورے سوسال مکمل کئے اور اردو تعلیم کے فروغ میں اپنا نام نمایا ںکیا انہوں نے کہا کہ ہم ایسے تمام اسکولوں کی تلاش و جستجو کریںگے جس نے کم از کم پچاس سال یا سو سال مکمل کیے ہوں اوراردو تعلیم کے معاملہ میں آج بھی تازہ دم ہوں، ہم ایسے تمام اسکولوں میں صد سالہ اور نصف صدی جشن کا ماحول بنائیں گے تا کہ اردو اسکولوں کے ذمہ داروں اور اساتذہ کو نئی قوت اورنیا جوش وجذبہ ملے اور وہ اردو تعلیم میں اپنی بھرپور دلچسپی اور دلجمعی کا اظہار کریں، اس موقع سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا عظمت اللہ صاحب رجسٹرار کرناٹک اردو اکیڈمی نے اسکول کے تمام اساتذہ کرام اور ایس ڈی ایم سی ممبران کو مبارکباد  دی اور اساتذۂ کرام کے حوصلوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر آپ لوگ اسی طرح سچے جذبہ کے ساتھ کام کرتے رہیں گے تو آپ  سے دوسرے لوگ بھی متاثرہوکراسی طرح کام کی ٹھان لیںگے تو انشاء اللہ اردو اسکولوں کا مستقبل سنورجائے گا اور مادری زبان کے فروغ کی راہیں زیادہ کشادہ ہوں گی۔ محترمہ نصرت النساء نے کہا کہ یہ بات میرے لئے قابل فخرہے کہ میں ایسے اسکول میں خدمات انجام دے رہی ہوں جس نے اپنی عمر کے سو سال پورے کرلیے ہیں۔میری دعا ہے کہ اردو کا ہر اسکول اسی طرح لمبی عمر پائے اور سرسبزو شاداب رہی۔ اس صد سالہ جشن میں طالب علموں کو علمی قابلیتوں کو سراہتے ہوئے اعزازات سے نوازا گیا ۔ اس موقعہ پر طالب علموں کے والدین ، محلہ کے قائدین نے جوش درجوش حصہ لیا اور خوشی کا اظہار کیا اور ظہرانے کے بعد یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP