جناب امجد حسین کرناٹکی صاحب کرناٹک
اردو اکیڈمی کے چیئرمین ہیں ۔ ان
کی علمی ادبی خدمات ، ادب اطفال و جملہ خدمات
کے لیےء آپ کو گلبرگہ یونیورسٹی
میں ہورہے کنووکیشن میں بروز بدھ مورخہ 6 مارچ 2013ء کو صبح نو بجے عزت مآب گورنر ہنس راج بھاردواج کے ہاتھوں
اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض
کی جاۓ گی ۔اس اس خبر سے کرناٹک اور ملک کے دیگر علاقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ امجد حسین کرناٹکی صاحب
ایک فعال شخصیت ہیں ۔ اور
یقین ہے کہ اس ڈگری کے ملنے کے بعد اور تندہی سے اردو کی خدمات کریں ۔اردو کی
معزّز ہستیوں نے انھیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے لیۓ پرمسرت مبارکباد
دی ہیں ۔ چونکہ جناب امجد حسین کرناٹکی صاحب ہمارے لنترانی میڈیا ہاؤس کا ایک اہم ستون ہے ۔ جو کہ اردو کی فروغ کے لیۓ کوشاں ہیں
۔ ہم لنترنی کی ٹیم اور میڈیا ہاؤس دل کی عمیق
گہرائيوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔اور خوشی محسوس کر رہے ہیں ۔
یہ ڈگری بالکل صحیح انسان کو دی جارہی ہے
۔ جو کہ اس ڈگری کے حقدار ہیں ۔ہم پھر ایک
بار مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔اور دیا کرتے ہیں کہ
اللہ اس طرح کرناٹکی صاحب کو ترقی و کامرانی عطا کر ے آمیں ّثمہ آمیں ۔
Tuesday, March 05, 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment