You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Saturday, March 09, 2013





کرناٹک اردو اکیڈمی نے مجھے ایک شناخت دی ہی
یہ میرا نہیں کرناٹک اردو اکیڈمی کا اعزازہے : ڈاکٹرحافظ کرناٹکی
بنگلور … ( پریس ریلیز ) …کرناٹک اردو اکیڈمی میں آج چیرمین حافظ کرناٹکی کی آمد پر اکیڈمی کے عملے نے آپ کا پرجوش استقبال کیا ان کا شال اور گلپوشی کے ذریعہ استقبال کیا ۔ حافظ کرناٹکی کو ڈاکٹریٹ کے اعلان کے بعد سے ہی اکیڈمی کو ریاست و بیرون ریاست سے فون کالس کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، ایسا لگ رہا تھا کہ حافظ کرناٹکی کو ڈاکٹریٹ کے اعزاز سے نواز کر اکیڈمی کو چار چاند لگا دئے اور اکیڈمی کی رونق کو دوبالا کردیا ۔ رجسٹرار ایس مرزا عظمت اللہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر حافظ کرناٹکی کرناٹک کی ایک تاریخ ساز شخصیت ہیں۔ میں ان کے اعزاز کی تائید کرتا ہوں، گلبرگہ یونیورسٹی نے اپنے 31 ویں سالانہ کانوکیشن میںڈاکٹریٹ سے ایک صحیح شخصیت کو نوازا ہے ۔ آپ کی فعال شخصیت، روشن خیالی اور متاثر کرنے والی تحریروں و تقریروں کا ایک زمانہ اعتراف کرتا ہے ۔ آپ نے اپنے صرفہ خاص سے جو اردو ادباء و شعراء جو گمنامی میں چلے گئے تھی، انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان کی خدمات کاا عتراف کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے ، آپ کی اردو نوازی کا زندہ جاوید ثبوت ہے ۔ آج کرناٹک اردو اکیڈمی کے سارے عملے کو حافظ کرناٹکی کو تہنیت پیش کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹرحافظ کرناٹکی نے کہا کہ مجھے جو اعزاز ملا ہے ، یہ ہمارے اردو ادیب ، شاعر ، اردو انجمنیں ، ہمارے علما، صحافی حضرات ، اساتذہ ، طلبہ و طالبات کی دعاؤں کا ثمرہ ہے جس کی بدولت کرناٹک اردو ادب کے گہوارے گلبرگہ یونیورسٹی سے مجھے ڈاکٹریٹ کا اعزاز حاصل ہوا۔ اردو کا یہ ادنیٰ خادم تمام اردو حلقوں کا شکریہ ادا کرتا ہے جن کی محبت بھری نگاہیں مجھ پر پڑیں جن کی نگاہوں نے میرا حوصلہ بڑھایا اور مزید کام کرنے پر اکسایا ۔ میں آگے اسی طرح اپنے سفر کو جاری رکھوں گا، جو تعاون آپ نے اب تک دیا ہے ، امید ہے کہ آئندہ بھی وہ تعاون جاری رہے گا ۔ اس موقع پر اکیڈمی کے اسٹاف کے علاوہ شعراء و ادباء و دیگر اردو نواز احباب کے علاوہ ناطق علی پوری اور جناب سید اعجاز احمد وغیرہ احباب شریک رہے ۔ اس موقع پر آفتاب نظامت جناب ناطق علی پوری، صدر بزم میثم ، علی پور نے بھی علی پور کی تمام انجمنوں کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے حافظ کرناٹکی اور ایس مرزا عظمت اللہ کی گلپوشی و شال پوشی کی اور اپنے خیالات کا یوں اظہار کیا کہ اردو کی ترقی کے لئے یونہی ہم سب مل کر کام کرتے ہوئے ایک دوسرے کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہوں۔تاج پرنٹرس کے نمائندہ جناب سید اعجاز احمد نے بھی تاج پرنٹرس کے تمام عملے کی جانب سے اپنی نیک تمناؤں کا اظہا رکیا اور گلپوشی کی ۔ آخر میں منصور گرافکس کے مالک جناب منصور علی خان صاحب نے منصور گرافکس کے تمام عملے کی جانب سے ڈاکٹر حافظ کرناٹکی کی گلپوشی کی اور مبارکباد پیش کی۔یہ جلسہ جناب ناطق علی پوری کی جانب سے مٹھائی کی تقسیم پر ختم ہوا ۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP