You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Saturday, December 14, 2013

AMP کے دو روزہ کرئیر فیسٹ کے پہلے دن طلبا کا اژدھام، صدرعامر ادریسی مستقبل کے لئے پُر عزم

طلباخود اعتمادی سے آگے بڑھیں کامیابی کے راستے کھلے ہیں : طارق انور
AMP کے دو روزہ کرئیر فیسٹ کے پہلے دن طلبا کا اژدھام، صدرعامر ادریسی مستقبل کے لئے پُر عزم

ممبئی:۴۱ دسمبر۔اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کے زیر اہتمام صابو صدیق گرائونڈ میں دو روزہ کرئیر فیسٹ4 ،5دسمبرکا آغاز ہوگیا۔پہلے روزافتتاح کے بعد سے ہی ملک و شہرکی مشہور شخصیات اور شہر و مضافات کے طلبا جوش و خروش شامل ہوئی۔مختلف کرئیر کی رہنمائی کے لئے بنائے گئے اسٹالس پر طلبا کی بھیڑ دیکھی گئی ۔طلباء کی رہنمائی کے لئے مختلف کرئیر پر مبنی چارٹس اور سائنسی نمائش کا بھی انتظام کیا گیا اور اسی کے ساتھ ساتھ حکومتی ادروں میں روزگار کے مواقع ااور اسکالرشپ کے حصول کے سلسلے میں رہنمائی اسٹالس لگائے گئے اور الما لطیفی ہال میں کرئیر پلاننگ، کرئیر ان میڈیسین، پیر امیڈکل، فارمیسی،انجنئیرنگ۔ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ،سی اور سی ایس پر ماہرین نے طلباء کی رہنمائی کی اور ٹالک شو میں طلباء سے بات چیت کرتے طلباء کے سوالوں کے جواب دیئے اور ریلوے امتحان سے متعلق بھی طلبا کی رہنمائی کی گئی۔ طارق انور (یونین منسٹر )نے باقاعدہ طور پر کرئیر فیسٹ کا افتتاح کیا۔طارق انور نیMP کے اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ ایسے پروگرام پورے ملک میں ہونے چاہئے اور طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ طلبا مایوسی کا شکار نہ ہوں بلکہ پوری خود اعتمادی سے آگے بڑھیں،سنہرے مستقبل کے لئے بہت سارے راستے کھلے ہیں۔MP کے صدر عامر ادریسی نے پروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اے ایم پی کا مقصد ہی طلبا کی رہنمائی کرنا ہے اور ایسے پروگراموں کے ذریعے ہم مستقبل میں بھی طلبا کی رہنمائی کرتے رہیں گی۔کرئیر فیسٹ کے پہلے دن تقریباََ ۵۰ اسکولوں کے
8000ا طلباء نے شرکت کی جنھیں مفت ایجوکیشن رہنمائی کٹ بھی فراہم کی گئی۔آرگنائزرز کی حوصلہ افرائی کے لئے جناردھن چاندولکر(صدر ،ممبئی پردیش کانگریس)،بابا صدیقی(ایم ایل ای) ،امین پٹیل(ایم ایل ای)،منوج جام سوتکر(مقامی کارپوریٹر)،ڈاکٹرظہیر قاضی(صدر انجمن اسلام)،طاہر شاہ(صدرIITA) نے بھی شرکت کرکے سراہنا کی۔ آج صبح کے سیشن میں خصوصی طور پرایڈیشنل کمشنر نول بجاج صاحب نے بھی شرکت کی اور خواہش ظاہر کی کہ کل کے پروگرام میں بھی میں ضرور شرکت کروں گا۔ پروگرام کے اسپانسرس میں بابا صدیقی، ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی اورامین پٹیل فائونڈیشن شامل ہیں۔ فیسٹ کا دوسرا روز15 دسمبر بھی نہایت اہم ہے جس میں مختلف کرئیر اور خاص طور پر حکومتی اداروں میں شمولیت کے تعلق سے طلبا ء کی رہنمائی کی جائے گی۔ اساتذہ ، والدین اور طلبا کی ذمہ داری ہے کہ تعلیمی بیداری کے اس اہم پروگرام میں شریک ہوکر استفادہ کریں۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP