You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Friday, December 06, 2013

کیریئرفیسٹ طلبا ء کے روشن مستقبل کا اہم پروگرام ہے

کیریئرفیسٹ طلبا ء کے روشن مستقبل کا اہم پروگرام ہے
والدین اور اساتذہ کا تال میل ضروری ‘ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل کا تعلیمی پروگرام
ممبئی ‘ ۵نومبر۔ ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل (اے ایم پی ) کی جانب سے گذشتہ شام انجمن اسلام کے کریمی لائبریری میںکیریئر فیسٹ کے تعلیمی پروگرام کے سلسلے کا پہلا پروگرام اسکول وکالج کے پرنسپل ‘اساتذہ اور مختلف شعبوںکے اہم اشخاص کے ساتھ ہوا ۔تلاوت کلام ِ پاک کے بعد پروگرام کا آغازہوا‘ابتدا ء میں محمدیہ ہائی اسکول بھنڈی بازار کے سابق پرنسپل انصاری محمود پرویزنے پروگرام کی غرض وغایت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ والدین اور اساتذہ کی پوزیشن بہت نازک ہوتی ہے کیونکہ محکمہ تعلیم کی سخت ہدایت ہے کہ وہ طلبا ء کوسزا نہ دیں انہیںہرگزنہ ماریں ایسے حالات میں بچوںکو تابندہ ہیرا بنانا مشکل امر ہے انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود والدین اور اساتذہ کا آپسی تال میل اوربچوںکی تعلیمی حالات پرتبادلہ نہایت ضروری ہے انصاری محمودپرویزنے کہا کہ بچوںکو اوران کے ساتھ والدین کوبھی قانون کے بارے میں آگاہ کرنا اور روشن مستقبل سازی کے لئے رہنمائی کرنا ضروری ہی۔
ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل کے صدرعامرادریسی نے بتایاکہ ہم کیریئر کاؤنسلنگ کے پروگرام کرکے رہنمائی کرتے ہیں‘اسی طرح ٹیکنالوجی اورنیٹ ورکنگ کے موثر استعمال کی اہمیت بھی بتاتے ہیں انہوںنے  کہاکہ ۹ سے ۱۳ دسمبرتک ہم زونل پروگرام کے تحت مختلف علاقوں میں ’’ٹاک شو‘‘ رکھ رہے ہیں جس میںماہرین کومدعو کریںگے تاکہ وہ اپنی کامیابی کا سفرجوانہوں نے طے کیا ہے وہ طلبا ء وطالبات کوبتاکر انہیںحوصلہ دیں‘عامر ادریسی نے مزیدبتایاکہ ہمارا اہم پروگرام ۱۴ اور ۱۵ دسمبر کوصابو صدیق گراؤنڈمیں ہوگا جس میں ۶اہم سیشن ہونگی۔ شام کو ۴سے ۶بجے کے درمیان ٹاک شوجس میںآٹھ سے دس مقررین ہونگے اس کے ساتھ ہی ایک ورکشاپ بھی منعقد کیاجائے گا۔ جس میںماہرین رہنمائی کریںگے انہوں نے بالخصوص والدین کی شرکت کو ضروری بتایا‘تاکہ ان کے ساتھ آئے بچے اگر کسی مخصوص پیشہ کے بارے میں جاننا چاہیں توماہرین کے ذریعہ ان کی رہنمائی کی جائے گی۔ اسی طرح حکومت کی مختلف اسکالرشپ کے بارے میں طلبا ء وطالبات کوبتایاجائے گا۔
 علاء الدین  سیّد نے فرمایاکہ ٹیکنالوجی اورنیٹ ورکنگ ایک سکّے کے دوپہلوہیں ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل ۷سال قبل بنایاگیاتھا‘ اسکول کے پرانے ساتھیوں کوتلاش کرکے شامل کیاگیا اور آج ہم اس مقام پر کھڑے ہیں کہ رہنمائی کرسکتے ہیں ہم نے اے ایم پی کوآرکوٹ پرلانچ کیا اس کے بعدفیس بُک پر اوراس طرح اچھے مقصدکے لئے کام شروع ہوا۔
ہم ایک ایسا مرکزبناناچاہتے ہیں جہاںسے ساری معلومات فراہم کی جاسکیں۔ کرنل این پی سنگھ ( ریٹائرڈ) نے کہاکہ ٹیچرس سوسائٹی وسماج کو اچھی راہ پر لے جانے کے لئے بنیاد ہیں ایک ٹیچر کا سماج میں بہت اعلیٰ مقام ہے آپ نے کہا کہ میںفوج میں رہتے ہوئے آئی آئی ٹی میںممبئی سے پوسٹ گریجویٹ کیا ‘میںنے ۳۵سال فوج میں خدمت انجام دی ۔ مگرپڑھنے پڑھانے اورسیکھنے کاکام کرتا رہا۔ نیٹ ورکنگ کی آج بہت اہمیت ہے ۔ اس سے بہت کچھ سیکھا جاسکتاہے ‘کرنل این پی سنگھ نے کہاکہ ای میل پراناطریقہ ہوگیا ۔اب بہت سے نئے طریقے آچکے ہیں اس سے اچھائیاں اوربرائیاں دونوں ہیں ہم اچھائیوں کوپھیلانے کی کوشش کریں طلبا ء تک موثر معلومات پہنچانا ضروری ہے وہ نیٹ ورکنگ سے ممکن ہے اس سے ٹیچرس کوبھی بہت معلومات ملتی ہے ۔

امین پٹیل ایم ایل اے نے کہا کہ آج دنیا ایک موبائیل میںسمٹ کررہ گئی ہے ہمیں اس حقیقت کو قبول کرکے نیٹ ورکنگ پرتوجہ دینی ہوگی ۔آخر میں طاہرسرنے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ نظامت کے فرائض بھی انصاری محمود پرویزنے انجام دیا۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP