کلام شاعر بزبان شاعر
مدینہ ہی مدینہ ہے نظر میں وہی رحمت کی دنیا ہے نظر میں
نگاہوں میں بسا ہے سبز گنبد عجب ایک نور پیدا ہےنظر میں
درود پاک کا ہے ورد جاری خوشا قسمت وہ روضہ ہے نظر میں
خوشا باب السلام و باب رحمت بتاؤں کیا میں کیا کیا ہے نظر میں
حضوری میں جو تھا ایک کیف طاری وہ عالم اور وہ نقشہ ہے نظر میں
گہے گریا ں گہے خنداں گہے مست ہر ایک انداز پیدا ہےنظر میں
کہا بہزاد نے یہ بے خودی میں
محبت تیرا کعبہ ہے نظر میں
سننے کے لئے کلک کریں
No comments:
Post a Comment