You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Monday, November 14, 2011

رسم اجرا


From left to right- Inspector Shamsher pathan,Dr.Rupesh shrivastava,Dr.Shaikh abdullah,Mrs.Munawwar sultana,Mr.Shamim tariq,Dr.Manzoor ayyubi.Dr.Anwar amir,Dr.Rasheed
سیٹیزن ایجوکیشنل کامپسیکس اور مالیگاؤں ایل سی ایچ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بروز اتوار مورخہ 13 نومبر 2011ءکو صبح دس بجے ملک کے ممتاز ہومیوپیتھ معالج پروفیسر ڈاکٹر انور امیر کی تصنیف  ( اسلام اور ہومیوپیتھی ) کی رسم اجراء بدست ممبئ شہر کی مشہور ومعروف ادبی و سماجی   شخصیت اور انجمن اسلام  جیسے مشہور ادارے کے ٹرسٹی اور انجمن اسلام پنچ گنی کے چیئرمین ڈاکٹر شیخ  عبداللّہ صاحب  اور مالیگاؤں کی  تعلیمی و علمی شخصیت ڈاکٹر منظورحسن ایوبی صاحب  کے  انجام پائی اس موقع پر ڈاکٹر انور امیر ممبئی شہر اور مہاراشٹر کی جانی مانی اور اہم شخصیت انسپکٹر شمشیر پٹھان صاحب ،مولانا شعیب کوئی ممبئی  اور مشہور محقق اور دانشور جناب شمیم طارق صاحب   ،ڈاکٹر رشید ، پروفیسر ارشد مہوی ، مفتی حامد ظفر رحمانی ڈاکٹر آصف سلیم ،ڈاکٹر الیاس صدیقی ، ڈاکٹر اشفاق انجم ، ڈاکٹر عتیق فہمی  اور  لنترانی میڈیا ہاؤس کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر روپیش  سری واستو اور شہر کی تمام مشہور و معروف اور اہم شخصیات موجود تھیں ۔ اس تقریب میں صدارت منظور حسن ایوبی صاحب کی تھی ۔ تلاوت قرآن پاک سے  اس تقریب کا آغاز ہوا ۔ اور پھر عبدالحلیم صدیقی نے پروگرام کے مقاصد بیان کۓ ۔  تمام مہمانا ن کی گلپوشی کی گئی  ۔ ڈاکٹر انور امیر نے ہومیوپیتھی اور اسلام اس کتاب پر بڑے ہی موّثر انداز میں روشنی ڈالی ۔ ڈاکٹرالیاس صدیقی نے کتاب سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اور صدارتی خطبہ کے بعد پروگرام کا اختتام ڈاکٹر انور امیر کو بہت ساری دعاؤں اور مبارکباد وں سے ہوا ۔یہ پروگرام کافی کامیاب رہا۔         

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP