You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Thursday, November 10, 2011

یوم تعلیم -پریس ریلیز



مسلمانوں کی تابناک تاریخ سے عوام الناس اورنئی نسل کوباخبرکرانے کے پیش نظر
لیکچرس سیریزکاآغاز
۱۱؍اکتوبرسے
اپنی تاریخ سے واقفیت زندہ قوموں کے لیے بہت ضروری ہے جوقومیں اپنے رہنماؤں کی تاریخ اوران کے کمالات سے ناواقف ہو تی ہیں اوران کے حالات سے اپنی لیے راہیں متعین نہیں کرتیں وہ ہمیشہ خسارے میں رہتی ہیں اوربہت جلدفراموش کردی جاتی ہیں چنانچہ اسی احساس کے پیش نظرممبئی کے معروف سماجی اورتعلیمی کارکن اورایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کے صدر عامرادریسی نے اپنی اس تنظیم کے زیر اہتمام الگ نوعیت ایک منفردکاپروگرام منعقدکرنے کافیصلہ کیاہے ۔پروگرام کے سلسلے میں عامرادریسی نے بتایاکہ اپنے اسلاف اورسرکردہ مسلم لیڈروں ورہنماؤں نے ماضی میں ملک و ملت کے لیے جوتابناک خدمات انجام دی ہیں ان سے ہمارے عوام الناس اورآج کی نئی نسل کو با خبر کرنے کے لیے ہم نے ایک لیکچر سیریز شروع کرنے کامنصوبہ بنایاہے ۔اس میں مولاناآزاد،ٹیپوسلطان، محمدعلی جناح ،بدرالدین طیب جی ، ڈاکٹر ذاکر حسین جیسے بہت سے دانشوروں اورلیڈروں نیزمسلم تحریکوں کے بارے میں علمائے کرام ،سماجی کارکنان ،ماہرین نیزدانشورطبقے کے لیکچرس کرائے جائیں گے اوران کے مابین متعلقہ شخصیت کے حوالے سے مذاکرہ ہوگا۔جب ان سے پوچھا گیاکہ اس طرح کاپروگرام منعقد کرنے کامقصدکیاہے تواس کے جواب میں عامرادریسی نے بتایاکہ بدقسمتی سے ہماری نئی نسل اپنے بزرگوں سے ناواقف ہوتی چلی جارہی ہے اسکولوں کانصاب اس طرح مرتب کیاگیاہے کہ ہماری نسلیں ہمارے بزرگوں کے کارناموں سے واقف توکیاہوں گی ان سے بدظن ہورہی ہیں اوراپنی تاریخ سے برگشتہ۔اگراس طرف توجہ نہ کی گئی تو یہ ہماری نئی نسل ہم سے بہت دورہوجائے گی ۔اس پروگرام کومنعقدکرنے کاواضح مقصدیہی ہے کہ ہماری نسل اورعوام الناس اپنے بزرگوں کے کارناموں سے واقف ہوں۔عامرادریسی نے مزیدکہاکہ اس پروگرام کے لیے ایک پورامنصوبہ تیار کرلیا گیا ہے اوراس کی پہلی نشست
۱۱؍اکتوبرکوخلافت ہاؤس،بائیکلہ ممبئی میں شام ساڑھے چھ بجے منعقدہوگی ۔واضح رہے کہ ۱۱؍اکتوبرکومولاناآزادکایوم ولادت بھی ہے اسی لیے اسی مناسبت سے پہلالیکچراورمذاکرہ مولاناآزادکی شخصیت اوران کے کارناموں پر ہوگا ۔
عامرادریسی کے دوست اورپروگرام
CO-ORGANISERفریدخاں نے بتایاکہ ا س پروگرام کی ساری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔مذاکرات میں حصہ لینے والے نیزلیکچرس دینے والے ممتازاورنمایاں حضرات سے رابطے کیے جارہے ہیں۔فریدخاں نے اپیل کی کہ اس طرح کے پروگراموں کی حوصلہ افزائی کرنااورانہیں کامیاب سے کامیاب تربناناہم سب کی ملی ودینی ذمے داری ہے ۔فریدخاں کے مطابق ان کی کوئی متعینہ تاریخ نہیں ہے بلکہ یہ پروگرام حسب ضرورت منعقدکیے جاتے رہیں گے اورانعقادسے پہلے اخبارات کے ذریعے سامعین کو مطلع کیاجاتارہے گا۔اخیرمیں انہوں نے لوگوں سے گزارش کی کہ ۱۱؍اکتوبرکومنعقدہونے والی اس مخصوص نشست میں ضرورشرکت فرماکرکامیاب بنائیں ۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP