You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Friday, November 18, 2011

بیداری ( ہفتہ واری )




مولانا ابوالکلام  آزاد کے یوم پیدائش  کو ملک کے مختلف  علاقوں میں  ( یوم تعلیم )  کے  طور پر منایا گیا ۔بہت سارے پروگرام کۓ گۓ ۔ اس دن مالیگاؤں میں بہت سی تقریبات منائی گئی ۔ اس دن مالیگاؤں میں ہفتہ واری اخبار بیداری کا اجراء ہونا قرار پایا ۔  مگر کسی وجہ سے وہ پروگرام 12 نومبر 2011ء کو ارم پری  پرائمری اسکول میں بہت اچھے طریقے سے انجام پایا ۔ اس وقت انجمن اسلام جیسے مشہور تعلیمی ادارے کے ٹرسٹی اور   انجمن اسلام پنچ گنی کے چیئرمین ڈاکٹر شیخ عبداللہ ۔ مشہور ومعروف محقق تعلیم شمیم طارق صاحب ، انسپیکٹر شمشیر پٹھان ، ڈاکٹر انور امیر  لنترانی میڈیا ہاؤس کی   مینیجنگ ڈائریکٹر منور سلطانہ ، اور لنترانی میڈیا ہاؤس کے چیف مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر روپیش سریواستو اور مالیگاؤں شہر کی مشہور و معروف شخصیات موجود تھیں ۔جہاں پر یہ کہا جاتا ہے کہ اردو کا حال برا ہے ۔ایسے دور میں ایک اور اردو اخبار نکال کر   عبدالحلیم  صدیقی نے اردو سے محبت کا ثبوت دیا ہے ۔یہ پروگرام کافی کامیاب رہا ۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP