You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Friday, June 03, 2011

شفیق مراد

شریف اکیڈمی جرمنی نے حبیب جالب ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا
بہترین شاعروں اورادیبوں میں ایوارڈز تقسیم کیے جائیں گے
ڈائریکٹرمیڈیا و نمائندہ APNAانٹرنیشنل کے مطابق شریف اکیڈمی جرمنی پاکستان سمیت پوری دنیا میں علم وادب کے فروغ اور ترویج واشاعت کے لئے کام کررہی ہے ۔2010میں پاکستان کے نامور عوامی شاعراور دنیائے ادب کی ممتاز شخصیت حبیب جالب کی 17ویں برسی کے موقع پراکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو اور معروف شاعرشفیق مرادنے حبیب جالب ایوارڈ کا اعلان کیاتھا۔جسے عملی جامہ پہنانے کے لیے گزستہ روز جرمنی میں شفیق مراد کی صدارت میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اعلا ن کیا گیاکہ حبیب جالب ایوارڈ اس سال کے آخر میں اکیڈمی کے سالانہ اجلاس میں دیا جائے گا۔ایوارڈکے حقدارکا تعین کرنے کے لیے سینئرشاعروں اور ادیبوں پرمشتمل ججز کا پینل تشکیل دیا جائے گا جن کے فیصلے کے مطابق ایوارڈدیا جائے گا ۔ اجلاس میں شریک اکیڈمی کے ڈائریکٹر ز کی تجاویز کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ ایوارڈ تقریب لاہو رمیں منعقد ہوگی جس میں مختلف ڈائریکٹرز سمیت چیف ایگزیکٹو شفیق مراد بھی خصوصی طور پر جرمنی سے پاکستان جائیں گے جبکہ حبیب جالب ایواڈ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ہرسال اس کا انعقاد یقینی بنایاجائے گا۔ تقریب میں علمی ،ادبی اورسماجی شخصیات کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد کو دعوت دی جائے گی ۔ حبیب جالب ایوارڈ تقریب کے کامیاب انعقادکے لئے شفیق مراد نے پاکستان میں مقیم اکیڈمی کے نمائندوں غزالہ عالم ،ولایت احمد فاروقی اور فوزیہ مغل کو رابطے شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP