You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Sunday, August 07, 2011

یک روزہ ریاستی علمی و ادبی کانفرنس لاتور



































شہر لاتور میں اردو ساہیتہ پریشد ضلع لاتور اور اوصاف گروپ آف نیوز پیپرس لاتور کے جانب سے 31 جولائی 2011ء بروز اتوار کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کامگار کلیان بھون لیبر کالونی لاتور مہاراشٹر میں یک روزہ ریاستی اردو علمی و ادبی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا ۔سیاسی و سماجی قائدین و ماہرین تعلیم نے اس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ریاست کے تمام اضلاع سے علمی و ادبی سیاسی و سماجی اور تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور مشہور ومعروف شخصیات موجود تھیں۔اور پورا ہال سامعین سے بھرا ہوا تھا ۔ مہاراشٹر کے تمام ضلعوں سے اردو ساہتہ پریشد کے ممبرا ن تشریف لاۓ تھے۔شام تک لوگوں کی بھیڑ علمی د وستی کا احساس دلاتا رہا ۔ اس کانفرنس کا افتتاح و صدارت ولاس راؤ دیشمکھ اور محترمہ فوزیہ خان کے ہاتھوں ہونا تھا مگر کسی وجہ سے وہ نہیں آسکے اور اپنی نیک خواہشات ظاہر کیں۔ اس تقریب کی ۔صدارت لاتور ضلع راشٹر وادی کانگریس کے صدر بی ،این شیخ نے کی اورمہمان خصوصی لاتور ضلع کانگریس کے صدر ایڈوکیٹ بیدرے،اور ایڈوکیٹ صمد پٹیل ،منوّر پیر بھائی ( پونا اعظم کیمپس کے چيئرمین ) خواجہ بانو انصاری ( نائب صدر بلدیہ لاتور) رکن اسمبلی ویجنا شندے قاضی منہاج الدین ۔مولانا اسمعیل قاسمی۔ نویدالزماں( ڈائریکٹر مولانا آزاد معاشی منڈل ) اور رکن ودھان پریشد پاشا پٹیل تھے ۔اس پروگرام کے روح رواں تعلیم سفر کے چيف ایڈیٹر ڈاکٹر خلیل صدیقی تھے ۔ انھوں نے نظامت کے فرض اداکیے ۔انھیں کی کوششوں سے لاتور جیسے شہر میں پہلی بار اردو کی کانفرنس شہر لاتور میں اردو ساہیتہ پریشد ضلع لاتور اور اوصاف گرو لاتور کے جانب سے لاتور مہاراشٹر میں یک روزہ ریاستی اردو علمی و ادبی کانفرنس کا انعقاد کیا گيآ ،ماہرین تعلیم نے اس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ریاست کے تمام اضلاع سے علمی و ادبی سیاسی و سماجی اور تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور مشہور ومعروف شخصیات موجود تھیں۔اور پورا ہال سامعین سے بھرا ہوا تھا ۔شام تک لوگوں کی بھیڑ سے علمی د وستی کا احساس دلاتا رہا ۔ اس کانفرنس کا افتتاح و صدارت ولاس راؤ دیشمکھ اور محترمہ فوزیہ خان کے ہاتھوں ہونا تھا مگر کسی وجہ سے وہ نہیں آسکے اور اپنی نیک خواہشات ظاہر کیں ۔صدارت لاتور ضلع راشٹر وادی کانگریس کے صدر بی ،این شیخ نے کی اورمہمان خصوصی لاتور ضلع کانگریس کے صدر ایڈوکیٹ بیدرے،اور ایڈوکیٹ صمد پٹیل ،منوّر پیر بھائی ( پونا اعظم کیمپس کے چيئرمین ) خواجہ بانو انصاری ( نائب صدر بلدیہ لاتور) رکن اسمبلی ویجنا شندے قاضی منہاج الدین ۔مولانا اسمعیل قاسمی۔ نویدالزماں( ڈائریکٹر مولانا آزاد معاشی منڈل ) اور رکن ودھان پریشد پاشا پٹیل تھے ۔اس پروگرام کے روح رواں تعلیم سفر کے چيف ایڈیٹر ڈاکٹر خلیل صدیقی تھے ۔ انھوں نے نظامت کے فرض اداکیے ۔انھیں کی کوششوں سے لاتور جیسے شہر میں پہلی بار اردو کی کانفرنس بڑے پیمانے پر ہوئ انھوں نے کہا کہ ہم سب نے لاتور کی کی بنجر زمیں پر اردوزبان کے بو دیے ہیں۔پروگرام کا افتتاح قراءت اور دکن انسٹی ٹیوٹ کے بچوں کے لب پہ آتی ہے دعا کے انیکٹ سے ہوا۔ویجناتھ شندے صاحب نے اپنی تقریر میں کہا ۔ ۔اس موقع پر اردو ساہتیہ پریشد کے کا ر گزار سیکریٹری رفیق قاضی نے اس پروگرام کے لۓ ڈاکٹر خلیل صدیقی کو مبارکباد دے کر ان کے کام کی ستائش کیں اس پروگرام کا افتتاح دکن انٹی ٹیوٹ کے پرائمری کے
بچوں کے لب پہ آتی ہے دعا کے انیکٹ سے ہوا۔ویجناتھ شندے صاحب نے اپنی تقریر میں کہا ۔ اردو ایک تہذیبی زبان ہے ہمیں اردو کے فروغ کے لیے کام کرنا ہو گا ۔۔اور پاشا پٹیل نے کہا کہ سچر کمیشن کی سفارشات پر عمل آوری کے لیے ہمیں مزید جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع اشفاق عمر سر کی کتاب رہنماۓ اسکالر شیپ اور ابوکلام کمٹے سر کی کتاب انمول اقوال کا اجراء کیا گیا ۔ اور ریاستی سطح پر اپنے فرائض کے علاوہ تعلیمی شعبوں میں خصوصی اور نمایاں خدمات اور کارنامے انجام دینے والے اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوۓ ۔انھیں ریاستی ایوارڈز تفویض کۓ گۓ ۔ جن میں سند شال اور میمینٹوتھے ۔ محمد عرفان سعد اللہ صدیقی ( بیڑ ) ،تبسّم سلطانہ عثمان آباد ) اشفاق عمر صدیقی ( مالیگاؤں) حاجرہ بانو ( اورنگ آباد ) اردو ویب سائٹ لنترانی ڈاٹ کام کی چیف ایڈیٹراور دنیا کی پہلی خاتون اردو بلاگر منور سلطانہ ( ممبئی) محمد اسعد اللہ خان ( ناگپور ) اور محمد اشفاق احمد ( ناگپور ) دوپہر میں ظہرانے کا انتظام کیا گیا ۔روسرے سیشن میں ماہرین تعلیم منور پیر بھائی ، پروفیسر شیخ محی الدین ڈاکٹر فہیم صدیقی ، ڈاکٹر مسرت فردوس اور حاجرہ بانو نے تفصیلی معلومات دیں ۔آخری لیکچر محمد سعید احمد( پونے) کے بعنوان تناؤ سے بچاؤ شخصیت سازی کا ہوا ۔جس میں تمام نے حضہ لیا ۔یہ پروگرام بہت کامیاب رہا ۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP