بروز جمعرات 4 اگست 2011ء کو انجمن اسلام گرلز ہائی اسکول بلاسس روڈ ممبئی میں کمپیوٹر لیٹریسی کا ورک شاپ منعقد کیا ۔اردو ویب سائٹ لنترانی ڈاٹ کام ولنترانی میڈیا ہاؤس کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر روپیش سریواستو نے اسکول ھذا کے تیس اساتذہ کو اپنے کمپیوٹر پر بغیر کسی اردو کے دوسرے سافٹ ویئرڈاؤن لوڈ کرے ۔ آپریٹنگ سسٹم ونڈوز کے ذریعے ہی سیدھے اردو ایکٹی ویٹ کرکے اردواوردوسری مختلف زبانوں کو لکھنے کی ٹرینینگ دی ۔یہ ورک شاپ دو سیشن پر مشتمل تھا ۔ پہلے سیشن میں پروجیکٹر کے ذریعے اسکرین پر سمجھایا گیا ۔ اہم باتوں کی ٹیپس دی گئی ۔ ڈاکٹر روپیش سریواستو نے اپنے لیکچر میں کہا کہ اس ٹیکنالوجی کے دو ر میں ہم اساتذہ کو
اپنے درس وتدریس کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ ٹیکنیک کا استعمال کرنا چاہیۓ۔ جیسے لیسن ہم پاور پائنٹ پر بنا کر کمپیوٹر کے ذریعے لے سکتے ہی ۔جس سے وقت بھی بچے گا اور تدریس بھی موثر ہو گی۔اور دوسرے سیشن میں کمپیوٹر روم میں باقاعدہ پریکٹیکل کرواتے ہوۓ رہنمائی کی گئی اس ورک شاپ کا انغقاد انجمن اسلام گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی پرنسپل مسسز نجمہ قاضی کی ذاتی دلچسپی سے عمل میں آیا۔ یہ ایک اچھی شروعات ہے ۔
No comments:
Post a Comment